سُورَةُ الدخان
سورۃ الدخان
Surah Dukhan
تفسیر بیان القرآن · Tafseer Bayan ul Quran
- ۱ حٰم
- ۲ اس کتاب روشن کی قسم
- ۳ کہ ہم نے اس کو مبارک رات میں نازل فرمایا ہم تو رستہ دکھانے والے ہیں
- ۴ اسی رات میں تمام حکمت کے کام فیصل کئے جاتے ہیں
- ۵ (یعنی) ہمارے ہاں سے حکم ہو کر۔ بےشک ہم ہی (پیغمبر کو) بھیجتے ہیں
- ۶ (یہ) تمہارے پروردگار کی رحمت ہے۔ وہ تو سننے والا جاننے والا ہے
- ۷ آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کا مالک۔ بشرطیکہ تم…
- ۸ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ (وہی) جِلاتا ہے اور (وہی) مارتا ہے۔ وہی تمہارا اور…
- ۹ لیکن یہ لوگ شک میں کھیل رہے ہیں
- ۱۰ تو اس دن کا انتظار کرو کہ آسمان سے صریح دھواں نکلے گا
- ۱۱ جو لوگوں پر چھا جائے گا۔ یہ درد دینے والا عذاب ہے
- ۱۲ اے پروردگار ہم سے اس عذاب کو دور کر ہم ایمان لاتے ہیں
- ۱۳ (اس وقت) ان کو نصیحت کہاں مفید ہوگی جب کہ ان کے پاس پیغمبر آچکے جو…
- ۱۴ پھر انہوں نے ان سے منہ پھیر لیا اور کہنے لگے (یہ تو) پڑھایا ہوا (اور)…
- ۱۵ ہم تو تھوڑے دنوں عذاب ٹال دیتے ہیں (مگر) تم پھر کفر کرنے لگتے ہو
- ۱۶ جس دن ہم بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے تو بےشک انتقام لے کر چھوڑیں گے
- ۱۷ اور ان سے پہلے ہم نے قوم فرعون کی آزمائش کی اور ان کے پاس ایک…
- ۱۸ (جنہوں نے) یہ (کہا) کہ خدا کے بندوں (یعنی بنی اسرائیل) کو میرے حوالے کردو میں…
- ۱۹ اور خدا کے سامنے سرکشی نہ کرو۔ میں تمہارے پاس کھلی دلیل لے کر آیا ہوں
- ۲۰ اور اس (بات) سے کہ تم مجھے سنگسار کرو اپنے اور تمہارے پروردگار کی پناہ مانگتا…
- ۲۱ اور اگر تم مجھ پر ایمان نہیں لاتے تو مجھ سے الگ ہو جاؤ
- ۲۲ تب موسیٰ نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ یہ نافرمان لوگ ہیں
- ۲۳ (خدا نے فرمایا کہ) میرے بندوں کو راتوں رات لے کر چلے جاؤ اور (فرعونی) ضرور…
- ۲۴ اور دریا سے (کہ) خشک (ہو رہا ہوگا) پار ہو جاؤ (تمہارے بعد) ان کا تمام…
- ۲۵ وہ لوگ بہت سے باغ اور چشمے چھوڑ گئے
- ۲۶ اور کھیتیاں اور نفیس مکان
- ۲۷ اور آرام کی چیزیں جن میں عیش کیا کرتے تھے
- ۲۸ اسی طرح (ہوا) اور ہم نے دوسرے لوگوں کو ان چیزوں کا مالک بنا دیا
- ۲۹ پھر ان پر نہ تو آسمان کو اور زمین کو رونا آیا اور نہ ان کو…
- ۳۰ اور ہم نے بنی اسرائیل کو ذلت کے عذاب سے نجات دی
- ۳۱ (یعنی) فرعون سے۔ بےشک وہ سرکش (اور) حد سے نکلا ہوا تھا
- ۳۲ اور ہم نے بنی اسرائیل کو اہل عالم سے دانستہ منتخب کیا تھا
- ۳۳ اور ان کو ایسی نشانیاں دی تھیں جن میں صریح آزمائش تھی
- ۳۴ یہ لوگ یہ کہتے ہیں
- ۳۵ کہ ہمیں صرف پہلی دفعہ (یعنی ایک بار) مرنا ہے اور (پھر) اُٹھنا نہیں
- ۳۶ پس اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادا کو (زندہ کر) لاؤ
- ۳۷ بھلا یہ اچھے ہیں یا تُبّع کی قوم اور وہ لوگ جو تم سے پہلے ہوچکے…
- ۳۸ اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان میں ہے ان کو کھیلتے…
- ۳۹ ان کو ہم نے تدبیر سے پیدا کیا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے
- ۴۰ کچھ شک نہیں کہ فیصلے کا دن ان سب (کے اُٹھنے) کا وقت ہے
- ۴۱ جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ کام نہ آئے گا اور نہ ان کو…
- ۴۲ مگر جس پر خدا مہربانی کرے۔ وہ تو غالب اور مہربان ہے
- ۴۳ بلاشبہ تھوہر کا درخت
- ۴۴ گنہگار کا کھانا ہے
- ۴۵ جیسے پگھلا ہوا تانبا۔ پیٹوں میں (اس طرح) کھولے گا
- ۴۶ جس طرح گرم پانی کھولتا ہے
- ۴۷ (حکم دیا جائے گا کہ) اس کو پکڑ لو اور کھینچتے ہوئے دوزخ کے بیچوں بیچ…
- ۴۸ پھر اس کے سر پر کھولتا ہوا پانی انڈیل دو (کہ عذاب پر) عذاب (ہو)
- ۴۹ (اب) مزہ چکھ۔ تو بڑی عزت والا (اور) سردار ہے
- ۵۰ یہ وہی (دوزخ) ہے جس میں تم لوگ شک کیا کرتے تھے
- ۵۱ بےشک پرہیزگار لوگ امن کے مقام میں ہوں گے
- ۵۲ (یعنی) باغوں اور چشموں میں
- ۵۳ حریر کا باریک اور دبیز لباس پہن کر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوں گے
- ۵۴ اس طرح (کا حال ہوگا) اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی سفید رنگ کی عورتوں سے…
- ۵۵ وہاں خاطر جمع سے ہر قسم کے میوے منگوائیں گے (اور کھائیں گے)
- ۵۶ (اور) پہلی دفعہ کے مرنے کے سوا (کہ مرچکے تھے) موت کا مزہ نہیں چکھیں گے۔…
- ۵۷ یہ تمہارے پروردگار کا فضل ہے۔ یہی تو بڑی کامیابی ہے
- ۵۸ ہم نے اس (قرآن) کو تمہاری زبان میں آسان کردیا ہے تاکہ یہ لوگ نصیحت پکڑیں
- ۵۹ پس تم بھی انتظار کرو یہ بھی انتظار کر رہے ہیں