وَزَرَابِىُّ مَبْثُوثَةٌ ١٦
Wa zaraabiyyu mabsoosah
ترجمہ (جالندھری)
اور نفیس مسندیں بچھی ہوئی
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَزَرَابِيُّ﴾ بُسُطٌ وفرشٌ فاخرةٌ ﴿مَبْثُوثَة﴾ مبسوطة.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور مخملی مسندیں پھیلی پڑی ہوں گی.۱
حواشی
(1) یہ اہل جنت کا تذکرہ ہے، جو جہنمیوں کے برعکس نہایت آسودہ حال اور ہر قسم کی آسائشوں سے بہرہ ور ہوں گے۔
عَيْنٌ بطور جنس کے ہے یعنی متعدد چشمے ہوں گے۔
نَمَارِقُ بمعنی وَسَائِدَ ( تکیے ) ہے زَرَابِيُّ مسندیں، قالین اور گدے بستر مَبْثُوثَةٌ پھیلی ہوئی۔
یعنی یہ مسندیں جگہ جگہ بچھی ہوئی ہوں گی۔
اہل جنت جہاں آرام کرنا چاہیں گے، کر سکیں گے۔