Afalaa yanzuroona ilalibili kaifa khuliqat
ترجمہ (جالندھری)
یہ لوگ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے (عجیب) پیدا کیے گئے ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
ثم أقام تعالى الحجةَ على منكرِي قدرته على بعثِ الأجساد؛ بأن وقَّفهم على مواضعِ العبرةِ في مخلوقاته، فقال: ﴿أَفَلاَ يَنظُرُونَ إِلَى الإِبِلِ﴾ نظرَ اعتبارٍ ﴿كَيْفَ خُلِقَت﴾ والمراد: الجمالُ المعروفة؛ فإنها مع عِظَم خلقِها طَيِّعة منقادةٌ لما يُراد منها، ويُحمل عليها، وتنهَضُ به.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
کیا یہ اونٹوں کو نہیں دیکھتے کہ وه کس طرح پیدا کیے گئے ہیں.۱
حواشی
(1) اونٹ عرب میں عام تھے اور ان عربوں کی غالب سواری یہی تھی، اس لئے اللہ نے اسی کا ذکر کر کے فرمایا کہ اس کی خلقت پر غور کرو، اللہ نے اسے کتنا بڑا وجود عطا کیا ہے اور کتنی قوت وطاقت اس کے اندر رکھی ہے۔
اس کے باوجود وہ تمہارے لئے نرم اور تابع ہے، تم اس پر جتنا چاہو بوجھ لاد دو، وہ انکار نہیں کرے گا، تمہارا ماتحت ہو کر رہے گا۔
علاوہ ازیں اس کا گوشت تمہارے کھانے کے، اس کا دودھ تمہارے پینے کے اور اس کی اون، گرمی حاصل کرنے کے کام آتی ہے۔