Wa maaa arsalnaa min qablika mir Rasoolinnw wa laa Nabiyyin illaaa izaaa tamannaaa alqash Shaitaanu feee umniy yatihee fa yansakhul laahu maa yulqish Shaitaanu summa yuhkimul laahu aayaatih; wallaahu `Aleemun Hakeem
ترجمہ (جالندھری)
اور ہم نے تم سے پہلے کوئی رسول اور نبی نہیں بھیجا مگر (اس کا یہ حال تھا کہ) جب وہ کوئی آرزو کرتا تھا تو شیطان اس کی آرزو میں (وسوسہ) ڈال دیتا تھا۔ تو جو (وسوسہ) شیطان ڈالتا ہے خدا اس کو دور کردیتا ہے۔ پھر خدا اپنی آیتوں کو مضبوط کردیتا ہے۔ اور خدا علم والا اور حکمت والا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
ولمَّا ألقى الشيطانُ بقراءةِ نفسِه في قراءة النبيِّ صلى الله عليه وسلم محاكيًا نغمتَه عليه السلام لمَّا قرأ في الصلاة: (أَفَرَأَيْتُمُ اللَّاتَ وَالْعُزَّى* وَمَنَاةَ الثَّالِثَةَ الْأُخْرَى) [النجم : 19 ـ 20]: تلك الغرانيقُ العُلا، وإن شفاعتهنَّ لتُرْتَجى، بحيث يسمعُها من دنا إليه من الكفار، فظنُّوها من قوله عليه السلام ، وأشاعوها، حزنَ لذلك صلى الله عليه وسلم ، فنزلَ تسليةً له: ﴿وَمَا أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ مِن رَّسُولٍ﴾ هو الذي جمعَ إلى المعجزةِ الكتابَ المنزَلَ عليه ﴿وَلاَ نَبِيٍّ﴾ هو الذي لم ينزِلْ عليه كتابٌ، وإنما أُمر أن يدعوَ إلى شريعةِ مَنْ قبلَه ﴿إِلاَّ إِذَا تَمَنَّى﴾ أي: تلا وقرأَ كتابَ الله ﴿أَلْقَى الشَّيْطَانُ﴾ بقراءةِ نفسِه ﴿فِي أُمْنِيَّتِهِ﴾ في قراءتِه، المعنى: ما مِنْ رسولٍ ولا نبيٍّ إلا مكنَّا الشيطانَ أن يُلقيَ في قراءتهم مثلَ ما أَلقى في قراءتكَ، فلا تهتمَّ لذلك ﴿فَيَنسَخُ اللَّهُ مَا يُلْقِي الشَّيْطَانُ﴾ أي: يُبطلُه ﴿ثُمَّ يُحْكِمُ اللَّهُ آيَاتِهِ﴾ أي: يُثبتُها ﴿وَاللَّهُ عَلِيمٌ﴾ بأحوالِ الناس ﴿حَكِيم﴾ فيما يفعلُه بهم.
وما نُقل من أنَّ الشيطانَ ألقاها على لسانِ النبيِّ صلى الله عليه وسلم ، أو أنه أصابتْه عليه السلام سِنَة، فقالها، أو حدَّث نفسَه فسها، فهذا كلُّه ضعيفٌ واهٍ، لم يُروَ بسندٍ صحيح؛ لعصمتِه صلى الله عليه وسلم ، ونزاهتِه عن مثلِ ذلك، وعن جريان الكفرِ على قلبِه أو لسانهِ عمدًا أو سهوًا، أو يكونَ للشيطانِ عليه سبيل.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
ہم نے آپ سے پہلے جس رسول اور نبی کو بھیجا اس کے ساتھ یہ ہوا کہ جب وه اپنے دل میں کوئی آرزو کرنے لگا شیطان نے اس کی آرزو میں کچھ ملا دیا، پس شیطان کی ملاوٹ کو اللہ تعالیٰ دور کر دیتا ہے پھر اپنی باتیں پکی کر دیتا ہے۱ ۔ اللہ تعالیٰ دانا اور باحکمت ہے.
حواشی
(1) تَمَنَّى کے ایک معنی ہیں آرزو کی یا دل میں خیال آیا۔
دوسرے معنی ہیں پڑھایا تلاوت کی۔
اسی اعتبار سے أُمْنِيَّةٌ کا ترجمہ آرزو، خیال یا تلاوت ہوگا پہلے معنی کے اعتبار سے مفہوم ہوگا اس کی آرزو میں شیطان نے رکاوٹیں ڈالیں تاکہ وہ پوری نہ ہوں۔
اور رسول و نبی کی آرزو یہی ہوتی ہے کہ لوگ زیادہ سے زیادہ ایمان لے آئیں، شیطان رکاوٹیں ڈال کر لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ایمان سے دور رکھنا چاہتا ہے۔
دوسرے معنی کے لحاظ سے مفہوم ہوگا کہ جب بھی اللہ کا رسول یا نبی وحی شدہ کلام پڑھتا اور اس کی تلاوت کرتا ہے۔
تو شیطان اس کی قرأت و تلاوت میں اپنی باتیں ملانے کی کوشش کرتا ہے یا اس کی بابت لوگوں کے دلوں میں شبہے ڈالتا اور مین میخ نکالتا ہے۔
اللہ تعالٰی شیطان کی رکاوٹوں کو دور فرما کر یا تلاوت میں ملاوٹ کی کوشش ناکام فرما کر شیطان کے پیدا کردہ شکوک و شبہات کا ازالہ فرما کر اپنی بات کو یا اپنی آیات کو محکم (پکا) فرما دیتا ہے۔
اس میں نبی (صلى الله عليه وسلم) کو تسلی دی جا رہی ہے کہ شیطان کی یہ کارستانیاں صرف آپ (صلى الله عليه وسلم) کے ساتھ ہی نہیں ہیں، آپ (صلى الله عليه وسلم) سے پہلے جو رسول اور نبی آئے، سب کے ساتھ یہی کچھ کرتا آیا ہے۔
تاہم آپ (صلى الله عليه وسلم) گھبرائیں نہیں شیطان کی ان شرارتوں اور سازشوں سے جس طرح ہم پچھلے انبیاء علیہم السلام کو بچاتے رہے ہیں یقینا آپ (صلى الله عليه وسلم) بھی محفوظ رہیں گے اور شیطان کے علی الرغم اللہ تعالٰی اپنی بات کو پکا کرکے رہے گا۔
یہاں بعض مفسرین نے غرانیق علی کا قصہ بیان کیا ہے جو محققین کے نزدیک ثابت ہی نہیں ہے اس لیے اسے یہاں پیش کرنے کی ضرورت ہی سرے سے نہیں سمجھی کی گئی ہے۔