قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الکافرون

سورۃ الکافرون آیت ۵ کی تفسیر

Surah Kafirun Ayat 5 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَلَآ أَنتُمْ عَٰبِدُونَ مَآ أَعْبُدُ ٥

Wa laa antum `aabidoona ma a`bud

ترجمہ (جالندھری)

اور نہ تم اس کی بندگی کرنے والے (معلوم ہوتے) ہو جس کی میں بندگی کرتا ہوں

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَلاَ أَنتُمْ عَابِدُونَ مَا أَعْبُد﴾ لأن عبادتكم عبادةُ شرك؛ أي: لا تعبدون مثلَ عبادتي التي هي التوحيدُ، تلخيصُه: أنه صلى الله عليه وسلم نفى أن يكون على مثلِ حالهم، أو يكونوا على مثل حاله.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اور نہ تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کر رہا ہوں.۱

حواشی

  1. (1) بعض نے پہلی آیت کو حال کے اوردوسری کو استقبال کے مفہوم میں لیا ہے، لیکن امام شوکانی نے کہا ہے کہ ان تکلفات کی ضرورت نہیں ہے۔
    تاکید کے لئے تکرار، عربی زبان کا عام اسلوب ہے، جسے قرآن کریم میں کئی جگہ اختیار کیا گیا ہے۔
    جیسے سورۂ رحمٰن، سورۂ مرسلات میں ہے۔
    اسی طرح یہاں بھی تاکید کے لئے یہ جملہ دہرایا گیا ہے۔
    مقصد یہ ہے کہ یہ کبھی ممکن نہیں کہ میں توحید کا راستہ چھوڑ کر شرک کا راستہ اختیار کر لوں، جیسا کہ تم چاہتے ہو۔
    اور اگر اللہ نے تمہاری قسمت میں ہدایت نہیں لکھی ہے، تو تم بھی اس توحید اور عبادت الٰہی سے محروم ہی رہو گے۔
    یہ بات اس وقت فرمائی گئی، جب کفار نے یہ تجویز پیش کی کہ ایک سال ہم آپ (صلى الله عليه وسلم) کے معبود کی اور ایک سال آپ (صلى الله عليه وسلم) ہمارے معبودوں کی عبادت کریں۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ