Fa salli li rabbika wanhar
ترجمہ (جالندھری)
تو اپنے پروردگار کے لیے نماز پڑھا کرو اور قربانی دیا کرو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَصَلِّ لِرَبِّكَ﴾ صلاةَ العيد يومَ النحر ﴿وَانْحَر﴾ البُدْنَ بمنًى.
أي: اجعَلْ صلاتَكَ كلَّها لربِّك خالصًا دون ما سواهُ من الأنداد والآلهة، وكذلك نحركَ اجعَلْه له دونَ الأوثان.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
پس تو اپنے رب کے لئے نماز پڑھ اور قربانی کر.۱
حواشی
(1) یعنی نماز بھی صرف ایک اللہ کے لئے اور قربانی بھی صرف ایک اللہ کے نام پر۔
مشرکین کی طرح ان میں دوسروں کو شریک نہ کر۔
نَحْرٌ کے اصل معنی ہیں اونٹ کے حلقوم میں نیزہ یا چھری مار کر اسے ذبح کرنا۔
دوسرے جانوروں کو زمین پر لٹا کر ان کے گلوں پر چھری پھیری جاتی ہے اسے ذبح کرنا کہتے ہیں۔
لیکن یہاں نحر سے مراد مطلق قربانی ہے، علاوہ ازیں اس میں بطور صدقہ وخیرات جانور قربان کرنا۔
حج کے موقعے پر منیٰ میں اور عیدالاضحیٰ کے موقعے پر قربانی کرنا، سب شامل ہیں۔