قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الکوثر

سورۃ الکوثر آیت ۳ کی تفسیر

Surah Kausar Ayat 3 · Tafseer Bayan ul Quran

إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ ٣

Inna shani-aka huwal abtar

ترجمہ (جالندھری)

کچھ شک نہیں کہ تمہارا دشمن ہی بےاولاد رہے گا

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿إِنَّ شَانِئَكَ﴾ مُبغِضَك ﴿هُوَ الأَبْتَر﴾ المُنقطِعُ عن كلِّ خير.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

یقیناً تیرا دشمن ہی ﻻوارث اور بے نام ونشان ہے.۱

حواشی

  1. (1) أَبْتَرُ ایسے شخص کوکہتے ہیں جو مقطوع النسل یا مقطوع الذکر ہو، یعنی اس کی ذات پر اس کی نسل کا خاتمہ ہوجائے یا کوئی اس کا نام لیوا نہ رہے۔
    جب نبی (صلى الله عليه وسلم) کی اولاد نرینہ زندہ نہ رہی تو بعض کفار نے نبی (صلى الله عليه وسلم) کو ابتر کہا، جس پر اللہ تعالیٰ نے آپ (صلى الله عليه وسلم) کو تسلی دی کہ ابتر تو نہیں، تیرے دشمن ہی ہوں گے۔
    چنانچہ اللہ تعالیٰ نے آپ (صلى الله عليه وسلم) کی نسل کو باقی رکھا گو اس کا سلسلہ لڑکی کی طرف سے ہی ہے۔
    اسی طرح آپ (صلى الله عليه وسلم) کی امت بھی آپ (صلى الله عليه وسلم) کی اوالاد معنوی ہی ہے، جس کی کثرت پر آپ (صلى الله عليه وسلم) قیامت والے دن فخر کریں گے، علاوہ ازیں آپ (صلى الله عليه وسلم) کا ذکر پوری دنیا میں نہایت عزت واحترام سے کیا جاتا ہے، جبکہ آپ (صلى الله عليه وسلم) سے بغض وعناد رکھنے والے صرف صفحات تاریخ پر ہی موجود رہ گئے ہیں لیکن کسی دل میں ان کا احترام نہیں اور کسی زبان پر ان کا ذکر خیرنہیں۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ