Kuloo washraboo haneee `am bimaa kuntum ta`maloon
ترجمہ (جالندھری)
اور جو عمل تم کرتے رہے تھے ان کے بدلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا﴾ أي: خالصَ اللَّذة، لا يشوبُه سقمٌ ولا تنغيص.
﴿بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُون﴾ في الدنيا بطاعتي.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
(اے جنتیو!) کھاؤ پیو مزے سےاپنے کیے ہوئے اعمال کے بدلے.۱
حواشی
(1) یہ بطور احسان انہیں کہا جائے گا۔
بما کنتم میں با سبب کے لئے ہے یعنی جنت کی یہ نعمتیں ان اعمال صالحہ کی وجہ سے تمہیں ملی ہیں جو تم دنیا میں کرتے تھے اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ کی رحمت کے حصول کا ذریعہ جس کی وجہ سے انسان جنت میں داخل ہوگا اعمال صالحہ ہیں۔
جو لوگ عمل صالح کے بغیر اللہ کی رحمت کی امید رکھتے ہیں ان کی مثال ایسے ہے جیسے کوئی زمین میں ہل چلائے اور بیج بوئے بغیر فصل کا امیدوار ہو یا تخم حنظل بوکر خوش ذائقہ پھلوں کی امید رکھے۔