قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ المطففین

سورۃ المطففین آیت ۶ کی تفسیر

Surah Mutaffifin Ayat 6 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
يَوْمَ يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَٰلَمِينَ ٦

Yawma yaqoomun naasu li Rabbil `aalameen

ترجمہ (جالندھری)

جس دن (تمام) لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿يَوْمَ يَقُومُ النَّاسُ﴾ من قبورِهم ﴿لِرَبِّ الْعَالَمِين﴾ لأجل أمرِه تعالى.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

جس دن سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے.۱

حواشی

  1. (1) یہ ڈنڈی مارنے والے اس بات سے نہیں ڈرتے کہ ایک بڑا ہولناک دن آنے والا ہے جس میں سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے جو تمام پوشیدہ باتوں کوجانتا ہے ؟ مطلب یہ ہے کہ یہ کام وہی لوگ کرتے ہیں جن کے دلوں میں اللہ کا خوف اور قیامت کا ڈر نہیں ہے۔
    احادیث میں آتا ہے، کہ جس وقت رب العالمین کے لئے کھڑے ہوں گے تو پسینہ انسانوں کے آدھے آدھے کانوں تک پہنچا ہوگا۔
    ( صحيح، بخاري، تفسير سورة المطففين ) ایک اور روایت میں ہے کہ قیامت والے دن سورج مخلوق کے اتنا قریب ہوگا کہ ایک میل کی مقدار کے قریب فاصلہ ہوگا۔
    حدیث کے راوی حضرت سلیم بن عامر کہتے ہیں کہ میں نہیں جانتا کہ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے میل سے زمین کے مسافت والا میل مراد لیا ہے یا وہ سلائی جس سے سرمہ آنکھوں میں ڈالا جاتا ہے۔
    پس لوگ اپنے اعمال کے مطابق پسینے میں ہوں گے، یہ پسینہ کسی کے ٹخنوں تک، کسی کے گھٹنوں تک، کسی کی کمر تک ہوگا اور کسی کے لئے یہ لگام بنا ہوا ہوگا، یعنی اس کے منہ تک پسینہ ہوگا۔
    ( صحيح مسلم، صفة القيامة والجنة، باب في صفة يوم القيامة) ۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ