إِنَّا سَنُلْقِى عَلَيْكَ قَوْلًا ثَقِيلًا ٥
Innaa sanulqee `alika qawalan saqeelaa
ترجمہ (جالندھری)
ہم عنقریب تم پر ایک بھاری فرمان نازل کریں گے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿إِنَّا سَنُلْقِي عَلَيْكَ قَوْلاً ثَقِيلاً﴾ هو القرآنُ؛ لِمَا فيه من الأوامرِ والنواهي والحدود.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
یقیناً ہم تجھ پر بہت بھاری بات عنقریب نازل کریں گے.۱
حواشی
(1) رات کا قیام چونکہ نفس انسانی کے لئے بالعموم گراں ہے، اس لئے یہ جملہ خاص طور پر فرمایا کہ ہم اس سے بھی بھاری بات تجھ پر نازل کریں گے، یعنی، قرآن، جس کے احکام و فرائض پر عمل، اس کی حدود کی پابندی اور اس کی تبلیغ اور دعوت، ایک بھاری جانفسانی کا عمل ہے۔
بعض نے ثقالت سے وہ بوجھ مراد لیا ہے جو وحی کے وقت نبی (صلى الله عليه وسلم) پر پڑتا تھا جس سے سخت سردی میں بھی آپ پسینے سے شرابور ہو جاتے تھے۔(ابن کثیر)