لِّتَسْلُكُوا۟ مِنْهَا سُبُلًا فِجَاجًا ٢٠
Litaslukoo minhaa subulan fijaajaa
ترجمہ (جالندھری)
تاکہ اس کے بڑے بڑے کشادہ رستوں میں چلو پھرو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿لِتَسْلُكُوا مِنْهَا سُبُلاً﴾ طرقًا ﴿فِجَاجًا﴾ واسعة.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
تاکہ تم اس کی کشاده راہوں میں چلو پھرو.۱
حواشی
(1) سُبُلٌ، سَبِیلٌ کی جمع ہے اور فِجَاجٌ، فَجٌّ (کشادہ راستہ) کی جمع ہے۔
یعنی اس زمین پر اللہ تعالٰی نے بڑے بڑے کشادہ راستے بنا دیے ہیں تاکہ انسان آسانی کے ساتھ ایک دوسری جگہ، ایک شہر سے دوسرے شہر یا ایک ملک سے دوسرے ملک میں جاسکے اس لیے یہ راستے بھی انسان کی کاروباری اور تمدنی ضرورت ہے جس کا انتظام کرکے اللہ نے انسانوں پر احسان عظیم کیا ہے۔