Sa yuhzamul jam`u wa yuwalloonad dubur
ترجمہ (جالندھری)
عنقریب یہ جماعت شکست کھائے گی اور یہ لوگ پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
ولمَّا قال أبو جهلٍ يومَ بدر: إنَّا جمعٌ منتصر، نزل: ﴿سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ﴾ المعنى: ينصُرُ تعالى رسولَه، ويهزِمُ جمعَ المشركين ﴿وَيُوَلُّونَ الدُّبُر﴾ أي: الأدبار.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
عنقریب یہ جماعت شکست دی جائےگی اور پیٹھ دے کر بھاگے گی.۱
حواشی
(1) اللہ نے ان کے زعم باطل کی تردید فرمائی، جماعت سے مراد کفار مکہ ہیں۔
چنانچہ بدر میں انہیں شکست ہوئی اور یہ پیٹھ دےکربھاگے، روسائے شرک اور اساطین کفر ہلاک کردیئے گئے۔
جنگ بدر کے موقعے پرجب نبی ﹲ نہایت الحاح وزاری سے اپنے خیمے میں مصروف دعا تھےتو حضرت ابوبکر (رضي الله عنه) نے فرمایا «حَسْبُكَ يَا رَسُولَ اللهِ! أَلْحَحْتَ عَلَى رَبِّكَ»۔
بس کیجئے! اللہ کے رسول ! آپ نے رب کے سامنے بہت الحاح وزاری کرلی۔
چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خیمے سے باہر تشریف لائے تو آپ کی زبان مبارک پر یہی آیت تھی۔
(البخاري، تفسير سورة اقتربت الساعة)۔