وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يُبْلِسُ الْمُجْرِمُونَ ١٢
Wa yawma taqoomus Saa`atu yublisul mujrimoon
ترجمہ (جالندھری)
اور جس دن قیامت برپا ہوگی گنہگار نااُمید ہوجائیں گے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يُبْلِسُ﴾ أي: ييأسُ ﴿الْمُجْرِمُون﴾ المشركون من كلِّ خير.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور جس دن قیامت قائم ہوگی تو گنہگار حیرت زده ره جائیں گے.۱
حواشی
(1) إِبْلاسٌ کے معنی ہیں، اپنے موقف کے اثبات میں کوئی دلیل پیش نہ کر سکنا اور حیران وساکت کھڑے رہنا۔
اسی کو ناامیدی کے مفہوم سے تعبیر کر لیتے ہیں۔
اس اعتبار سے مُبْلِسٌ وہ ہوگا جو ناامید ہو کر خاموش کھڑا ہو اور اسے دلیل نہ سوجھ رہی ہو،قیامت والے دن کافروں اور مشرکوں کا یہی حال ہوگا یعنی معاینہ عذاب کے بعد وہ ہر خبرسے مایوس اور دلیل وحجت پیش کرنے سے قاصر ہوں گے۔
مجرموں سے مراد کافر ومشرک ہیں جیسا کہ اگلی آیت سے واضح ہے۔