Azaalika khairun nuzulan am shajaratuz Zaqqom
ترجمہ (جالندھری)
بھلا یہ مہمانی اچھی ہے یا تھوہر کا درخت؟
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿أَذَلِكَ﴾ الذي ذُكر لأهلِ الجنةِ ﴿خَيْرٌ نُّزُلاً﴾ والنُّزل: ما يُعدُّ للنازل، كضيفٍ وغيرِه ﴿أَمْ شَجَرَةُ الزَّقُّوم﴾ المعدَّة لأهلِ النار.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
کیا یہ مہمانی اچھی ہے یا سینڈھ (زقوم) کا درخت؟۱
حواشی
(1) زَقُّومٌ، تَزَقُّمٌ سے مشتق ہے، جس کےمعنی بدبودار اور کریہ چیز کے نگلنے کے ہیں۔
اس درخت کا پھل بھی کھانا اہل جہنم کے لئےسخت ناگوار ہوگا۔
کیوں کہ یہ سخت بدبو دار، کڑوا اور نہایت کریہ ہوگا۔
بعض کہتے ہیں کہ یہ دنیا کے درختوں میں سے ہے اور عربوں میں متعارف ہے، یہ قطرب درخت ہے جو تہامہ میں پایا جاتا ہے۔
اور بعض کہتے ہیں کہ یہ کوئی دنیاوی درخت نہیں ہے، اہل دنیا کے لئے یہ غیر معروف ہے۔
(فتح القدیر) لیکن پہلا قول زیادہ صحیح ہے۔
اور یہ وہی درخت ہے جسے اردو میں سینڈھ یا تھوہر کہتے ہیں۔