إِنَّا جَعَلْنَٰهَا فِتْنَةً لِّلظَّٰلِمِينَ ٦٣
Innaa ja`alnaahaa fitnatal lizzaalimeen
ترجمہ (جالندھری)
ہم نے اس کو ظالموں کے لئے عذاب بنا رکھا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿إِنَّا جَعَلْنَاهَا فِتْنَةً﴾ محنةً ﴿لِّلظَّالِمِين﴾ لأن الكفارَ لمَّا ذُكر أن الزقوم ينبُت في النار، افتُتنوا وكذَّبوا، وقالوا: النارُ تحرقُ الشجر، فكيف تُنبتُه؟!
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
جسے ہم نے ﻇالموں کے لئے سخت آزمائش بنا رکھا ہے.۱
حواشی
(1) آزمائش، اس لئے کہ اس کا پھل کھانا بجائے خود ایک بہت بڑی آزمائش ہے۔
بعض نے اسے اس اعتبار سے آزمائش کہا کہ اس کے وجود کا انہوں نے انکار کیا کہ جہنم میں جب ہر طرف آگ ہی آگ ہوگی تو وہاں درخت کس طرح موجود رہ سکتا ہے؟ یہاں ظالمین سے مراد وہ اہل جہنم ہیں جن پر جہنم واجب ہوگی۔