Wallazeee atma`u ai yaghfira lee khateee` atee Yawmad Deen
ترجمہ (جالندھری)
اور وہ جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ قیامت کے دن میرے گناہ بخشے گا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَالَّذِي أَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لِي خَطِيئَتِي يَوْمَ الدِّين﴾ أي: خطايايَ يومَ الجزاء، وهي قولُه: (إِنِّي سَقِيم) [الصافات : 89]، وقولُه: (بَلْ فَعَلَهُ كَبِيرُهُمْ هَذَا) [الأنبياء: 63]، وقولُه لسارة: هذه أُختي، وقولُه للكوكب: (هَـذَا رَبِّي) [الأنعام: 76]، وهذا كلُّه احتجاجٌ من إبراهيمَ على قومه، وإخبارٌ أنه لا يصلحُ للإلهيةِ من لا يفعلُ هذه الأفعال.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور جس سے امید بندھی ہوئی ہے کہ وه روز جزا میں میرے گناہوں کو بخش دے گا.۱
حواشی
(1) یہاں امید، یقین کےمعنی میں ہے۔
کیونکہ کسی بڑی شخصیت سے امید، یقین کے مترادف ہی ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ تو کائنات کی سب سے بڑی ہستی ہے، اس سے وابستہ امید، یقینی کیوں نہیں ہوگی۔
اسی لیے مفسرین کہتے ہیں کہ قرآن میں جہاں بھی اللہ کے لیے عَسَى کا لفظ استعمال ہوا ہے وہ یقین ہی کے مفہوم میں ہے۔
خَطِيْئَتِي، خَطِيئَةٌ واحد کا صیغہ ہے لیکن خَطَايَا (جمع) کے معنی میں ہے۔
انبیا علیہم السلام اگرچہ معصوم ہوتے ہیں۔
اس لیے ان سے کسی بڑے گناہ کا صدور ممکن نہیں۔
پھر بھی اپنے بعض افعال کو کوتاہی پر محمول کرتے ہوئےبارگاہ الٰہی میں عفو طلب ہوں گے۔