فَٰكِهِينَ بِمَآ ءَاتَىٰهُمْ رَبُّهُمْ وَوَقَىٰهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ ١٨
Faakiheena bimaaa aataahum rabbuhum wa waqaahum rabbuhum `azaabal jaheem
ترجمہ (جالندھری)
جو کچھ ان کے پروردگار نے ان کو بخشا اس (کی وجہ) سے خوشحال۔ اور ان کے پروردگار نے ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لیا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَاكِهِينَ﴾ يعني: متنعِّمين ﴿بِمَا آتَاهُمْ رَبُّهُمْ﴾ من إنعامهِ ورضاهُ عنهم ﴿وَوَقَاهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِيم﴾.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
جو انہیں ان کے رب نے دے رکھی ہیں اس پر خوش خوش ہیں۱ ، اوران کے پروردگار نے انہیں جہنم کے عذاب سے بھی بچا لیا ہے.
حواشی
(1) یعنی جنت کے گھر، لباس، کھانے، سواریاں، حسین وجمیل بیویاں (حورعین) اور دیگر نعمتیں ان سب پر وہ خوش ہوں گے، کیونکہ یہ نعمتیں دنیا کی نعمتوں سے بدرجہا بڑھ کر ہوں گی اور (مَا لا عَيْنٌ رَأَتْ وَلا أُذُنٌ سَمِعَتْ وَلا خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ) کا مصداق۔