قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الم نشرح

سورۃ الم نشرح آیت ۱ کی تفسیر

Surah Alam Nashrah Ayat 1 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ ١

Alam nashrah laka sadrak

ترجمہ (جالندھری)

(اے محمدﷺ) کیا ہم نے تمہارا سینہ کھول نہیں دیا؟ (بےشک کھول دیا)

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

عدَّد الله نعمَه على نبيِّه صلى الله عليه وسلم ، فقال: ﴿أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَك﴾ وشرحُ الصدر معنويٌّ، ومعناه: توسيعُه لتلقِّي أحكامِ الله الشرعية والقدرية.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

کیا ہم نے تیرا سینہ نہیں کھول دیا.۱

حواشی

  1. (1) گزشتہ سورت میں تین انعامات کا ذکر تھا، اس سورت میں مزید تین احسانات جتلائے جا رہے ہیں۔
    سینہ کھول دینا، ان میں پہلا ہے۔
    اس کا مطلب ہے سینے کا منور اور فراخ ہو جانا، تاکہ حق واضح بھی ہو جائے اور دل میں سما بھی جائے۔
    اسی مفہوم میں قرآن کریم کی یہ آیت فَمَنْ يُرِدِ اللَّهُ أَنْ يَهْدِيَهُ يَشْرَحْ صَدْرَهُ لِلإِسْلامِ (سورة الأنعام: 125 ) ”جس کو اللہ تعالیٰ ہدایت سے نوازنے کا ارادہ کرے۔
    اس کا سینہ اسلام کے لئے کھول دیتا ہے“۔
    یعنی وہ اسلام کو دین حق کے طور پرپہچان بھی لیتا ہے اور اسے قبول بھی کر لیتا ہے۔
    اس شرح صدر میں وہ شق صدر بھی آجاتا ہے جو معتبر روایات کی رو سے دو مرتبہ نبی (صلى الله عليه وسلم) کا کیا گیا۔
    ایک مرتبہ بچپن میں، جب کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) عمر کے چوتھے سال میں تھے۔
    حضرت جبرائیل (عليه السلام) آئے اور انہوں نے آپ (صلى الله عليه وسلم) کا دل چیرا اور اس سے وہ حصہ شیطانی نکال دیا جو ہر انسان کے اندر ہے، پھر اسے دھوکر بند کر دیا، ( صحيح مسلم، كتاب الإيمان، باب الإسراء) دوسری مرتبہ معراج کے موقعے پر۔
    اس موقعے پر آپ (صلى الله عليه وسلم) کا سینہ مبارک چاک کرکے دل نکالا گیا، اسے آپ زمزم سے دھوکر اپنی جگہ رکھ دیا گیااور اسےایمان وحکمت سے بھر دیا گیا۔
    (صحيحين، أبواب المعراج وكتاب الصلاة) ۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ