وَهَدَيْنَٰهُ النَّجْدَيْنِ ١٠
Wa hadaynaahun najdayn
ترجمہ (جالندھری)
(یہ چیزیں بھی دیں) اور اس کو (خیر و شر کے) دونوں رستے بھی دکھا دیئے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْن﴾ بَيَّنا له طريقَ الخير والشرِّ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
ہم نے دکھا دیئے اس کو دونوں راستے.۱
حواشی
(1) یعنی خیر کی بھی اور شر کی بھی اور ایمان کی بھی، سعادت کی بھی اور شقاوت کی بھی۔
جیسے فرمایا، إِنَّا هَدَيْنَاهُ السَّبِيلَ إِمَّا شَاكِرًا وَإِمَّا كَفُورًا (الدهر: 3 ) نَجْدٌ کے معنی ہیں، اونچی جگہ۔
اس لئے بعض نے یہ ترجمہ کیا ہے ”ہم نے انسان کی ( ماں کے ) دو پستانوں کی طرف رہنمائی کر دی“ یعنی وہ عالم شیر خوارگی میں ان سے اپنی خوراک حاصل کرے۔
لیکن پہلا مفہوم زیادہ صحیح ہے۔