سُورَةُ البلد
سورۃ البلد
Surah Balad
تفسیر بیان القرآن · Tafseer Bayan ul Quran
- ۱ ہمیں اس شہر (مکہ) کی قسم
- ۲ اور تم اسی شہر میں تو رہتے ہو
- ۳ اور باپ (یعنی آدم) اور اس کی اولاد کی قسم
- ۴ کہ ہم نے انسان کو تکلیف (کی حالت) میں (رہنے والا) بنایا ہے
- ۵ کیا وہ خیال رکھتا ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پائے گا
- ۶ کہتا ہے کہ میں نے بہت سا مال برباد کیا
- ۷ کیا اسے یہ گمان ہے کہ اس کو کسی نے دیکھا نہیں
- ۸ بھلا ہم نےاس کو دو آنکھیں نہیں دیں؟
- ۹ اور زبان اور دو ہونٹ (نہیں دیئے)
- ۱۰ (یہ چیزیں بھی دیں) اور اس کو (خیر و شر کے) دونوں رستے بھی دکھا دیئے
- ۱۱ مگر وہ گھاٹی پر سے ہو کر نہ گزرا
- ۱۲ اور تم کیا سمجھے کہ گھاٹی کیا ہے؟
- ۱۳ کسی (کی) گردن کا چھڑانا
- ۱۴ یا بھوک کے دن کھانا کھلانا
- ۱۵ یتیم رشتہ دار کو
- ۱۶ یا فقیر خاکسار کو
- ۱۷ پھر ان لوگوں میں بھی (داخل) ہو جو ایمان لائے اور صبر کی نصیحت اور (لوگوں…
- ۱۸ یہی لوگ صاحب سعادت ہیں
- ۱۹ اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو نہ مانا وہ بدبخت ہیں
- ۲۰ یہ لوگ آگ میں بند کر دیئے جائیں گے