إِرَمَ ذَاتِ الْعِمَادِ ٧
Iramaa zaatil `imaad
ترجمہ (جالندھری)
(جو) ارم (کہلاتے تھے اتنے) دراز قد
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿إِرَمَ﴾ أي: سبط إرم ﴿ذَاتِ الْعِمَاد﴾ ذاتِ البناء الرفيع؛ أي: إنَّ مدينتَهم كانت ذات أساطين؛ أي: ذات أبنيةٍ مرفوعة على العَمَد، جمع عمود.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
ستونوں والے ارم کے ساتھ.۱
حواشی
(1) إِرَمَ، عَادٍ سے عطف بیان یا بدل ہے۔
یہ قوم عاد کے دادا کا نام ہے۔
ان کا سلسلہ نسب ہے، عاد بن عوص بن ارم بن سام بن نوح۔
( فتح القدیر ) اس کا مقصد یہ وضاحت ہے کہ یہ عاد اولیٰ ہے۔
ذات العماد ( ستونوں والے ) سے اشارہ ہے ان کی قوت وطاقت اور دراز قامتی کی طرف۔
علاوہ ازیں وہ فن تعمیر میں بھی بڑی مہارت رکھتے تھے اور نہایت مضبوط بنیادوں پر عظم الشان عمارتیں تعمیر کرتے تھے۔
ذات العماد میں دونوں مفہوم شامل ہیں۔