قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ١
Qul a`uzoo bi rabbil-falaq
ترجمہ (جالندھری)
کہو کہ میں صبح کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿قُلْ أَعُوذُ﴾ أستجيرُ ﴿بِرَبِّ الْفَلَق﴾ أي: مالك الصُّبح، وسُمِّي الصبح فلقًا؛ لأنه ينفلقُ وينفتحُ وينشقُّ بالضياء عن الظلام
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
آپ کہہ دیجئے! کہ میں صبح کے رب کی پناه میں آتا ہوں.۱
حواشی
(1) فَلَقٌ کے راجح معنی صبح کے ہیں۔
صبح کی تخصیص اس لئے کی کہ جس طرح اللہ تعالیٰ رات کا اندھیرا ختم کرکے دن کی روشنی لا سکتا ہے، وہ اللہ اسی طرح خوف اور دہشت کو دور کرکے پناہ مانگنے والے کو امن بھی دے سکتا ہے۔
یا انسان جس طرح رات کو اس بات کا منتظر ہوتا ہے کہ صبح روشنی ہوجائے گی، اسی طرح خوف زدہ آدمی پناہ کے ذریعے سے صبح کامیابی کے طلوع کا امیدوار ہوتا ہے۔
( فتح القدیر )۔