قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ المطففین

سورۃ المطففین آیت ۲۵ کی تفسیر

Surah Mutaffifin Ayat 25 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
يُسْقَوْنَ مِن رَّحِيقٍ مَّخْتُومٍ ٢٥

Yusqawna mir raheeqim makhtoom

ترجمہ (جالندھری)

ان کو خالص شراب سربمہر پلائی جائے گی

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿يُسْقَوْنَ مِن رَّحِيقٍ﴾ وهو الشرابُ الخالص ﴿مَّخْتُوم﴾ على إنائها، فلا يَفُكُّ ختمَهُ إلا الأبرارُ.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

یہ لوگ سربمہر خالص شراب پلائے جائیں گے.۱

حواشی

  1. (1) رَحِيقٌ صاف، شفاف اور خالص شراب کو کہتے ہیں جس میں کسی چیز کی آمیزش نہ ہو۔
    مَخْتُومٌ ( سر بہ مہر ) اس کے خالص پن کی مزید وضاحت کے لئےہے، بعض کےنزدیک یہ مخلوط کےمعنی میں ہے، یعنی شراب میں کستوری کی آمیزش ہوگی جس سے اس کا ذائقہ دوبالا اورخوشبو مزید خوش کن اور راحت افزا ہو جائے گی۔
    بعض کہتے ہیں،یہ ختم سے ہے۔
    یعنی اس کا آخری گھونٹ کستوری کا ہوگا۔
    بعض ختام کےمعنی خوشبو کرتے ہیں، ایسی شراب جس کی خوشبو کستوری کی طرح ہوگی۔
    ( ابن کثیر) حدیث میں بھی یہی لفظ آیا ہے۔
    نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا ہے ”جس مومن نے کسی پیا سے مومن کوایک گھونٹ پانی پلایا، اللہ تعالیٰ اسے قیامت والے دن الرَّحِيقُ الْمَخْتُومُ پلائے گا، جس نے کسی بھوکے مومن کو کھانا کھلایا، اللہ تعالیٰ اسے جنت کے پھل کھلائے گا، جس نے کسی ننگے مومن کو لباس پہنایا، اللہ تعالیٰ اسے جنت کا سبز لباس پہنائے گا“۔
    ( مسند احمد، 3/ 13 ۔
    14 )
    ۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ