أَلْهَىٰكُمُ التَّكَاثُرُ ١
Al haaku mut takathur
ترجمہ (جالندھری)
(لوگو) تم کو (مال کی) بہت سی طلب نے غافل کر دیا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿أَلْهَاكُمُ﴾ شَغَلَكم ﴿التَّكَاثُر﴾ المباهاةُ والمفاخرة بكثرةِ الأموالِ والرجال عن طاعة الله.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
زیادتی کی چاہت نے تمہیں غافل کردیا.۱
حواشی
(1) أَلْهَى يُلْهِي، کے معنی ہیں، غافل کر دینا۔
تَكَاثُرٌ، زیادتی کی خواہش۔
یہ عام ہے۔
مال، اولاد، اعوان وانصار اور خاندان وقبیلہ وغیرہ، سب کو شامل ہے۔
ہر وہ چیز، جس کی کثرت انسان کو محبوب ہو اور کثرت کے حصول کی کوشش وخواہش اسے اللہ کے احکام اور آخرت سے غافل کر دے۔
یہاں اللہ تعالیٰ انسان کی اسی کمزوری کو بیان کر رہا ہے، جس میں انسانوں کی اکثریت ہر دور میں مبتلا رہی ہے۔