سُورَةُ التكاثر
سورۃ التکاثر
Surah Takathur
تفسیر بیان القرآن · Tafseer Bayan ul Quran
- ۱ (لوگو) تم کو (مال کی) بہت سی طلب نے غافل کر دیا
- ۲ یہاں تک کہ تم نے قبریں جا دیکھیں
- ۳ دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا
- ۴ پھر دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا
- ۵ دیکھو اگر تم جانتے (یعنی) علم الیقین (رکھتے تو غفلت نہ کرتے)
- ۶ تم ضرور دوزخ کو دیکھو گے
- ۷ پھر اس کو (ایسا) دیکھو گے (کہ) عین الیقین (آ جائے گا)
- ۸ پھر اس روز تم سے (شکر) نعمت کے بارے میں پرسش ہو گی