قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ التین

سورۃ التین آیت ۴ کی تفسیر

Surah Tin Ayat 4 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَٰنَ فِىٓ أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ ٤

Laqad khalaqnal insaana fee ahsani taqweem

ترجمہ (جالندھری)

کہ ہم نے انسان کو بہت اچھی صورت میں پیدا کیا ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿لَقَدْ خَلَقْنَا الإِنسَانَ﴾ والمراد به: الجنسُ ﴿فِي أَحْسَنِ تَقْوِيم﴾ أعدلِ قامة، وأحسنِ صورة، وذلك أنه تعالى خلقَ كلَّ شيء مُنكبًّا على وجهه، إلا الإنسان.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

یقیناً ہم نے انسان کو بہترین صورت میں پیدا کیا.۱

حواشی

  1. (1) یہ جواب قسم ہے۔
    اللہ تعالیٰ نے ہر مخلوق کو اس طرح پیدا کیا ہے کہ اس کا منہ نیچے کو جھکا ہوا ہے صرف انسان کو دراز قامت، سیدھا بنایا ہے جو اپنے ہاتھوں سے کھاتا پیتاہے۔
    پھر اس کے اعضا کو نہایت تناسب کے ساتھ بنایا، ان میں جانوروں کی طرح بےڈھنگا پن نہیں ہے۔
    ہر اہم عضو دو دو بنائے اور ان میں نہایت مناسب فاصلہ رکھا، پھر اس میں عقل وتدبر، فہم وحکمت اور سمع وبصر کی قوتیں ودیعت کیں، جو دراصل یہ انسان اللہ کی قدرت کا مظہر اور اس کا پر تو ہے۔
    بعض علما نے اس حدیث کوبھی اسی معنی ومفہوم پر محمول کیا ہے، جس میں ہے کہ إِنَّ اللهَ خَلَقَ آدَمَ عَلَى صُورَتِهِ ( مسلم، كتاب البر والصلة والآداب ) اللہ تعالیٰ نے آدم کو اپنی صورت میں پیدا فرمایا انسان کی پیدائش میں ان تمام چیزوں کا اہتمام ہی احسن تقویم ہے، جس کا ذکر اللہ نے تین قسموں کے بعد فرمایا۔
    (فتح القدیر)۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ