Wa maiy-y`amal mithqala zarratin sharraiy-yarah
ترجمہ (جالندھری)
اور جس نے ذرہ بھر برائی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَه﴾ فيرى الخيرَ كلَّه من كان مؤمنًا، والكافرُ لا يرى في الآخرة خيرًا؛ لأن خيرَه قد عُجِّل له في دنياه، وكذلك المؤمن أيضًا تُعجَّل له سيئاتُه الصغائرُ في دنياه في المصائبِ والأمراضِ ونحوها.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور جس نے ذره برابر برائی کی ہوگی وه اسے دیکھ لے گا.۱
حواشی
(1) وہ اس پرسخت پشیمان اور مضطرب ہوگا۔
ذَرَّةٍ بعض کے نزدیک چیونٹی سے بھی چھوٹی چیز ہے۔
بعض اہل لغت کہتے ہیں، انسان زمین پر ہاتھ مارتا ہے، اس سے اس کے ہاتھ پرجو مٹی لگ جاتی ہے، وہ ذرہ ہے۔
بعض کےنزدیک سوراخ سے آنے والی سورج کی شعاعوں میں گرد وغبار کے جو ذرات نظر آتے ہیں، وہ ذرہ ہے۔
لیکن امام شوکانی نے پہلے معنی کو اولیٰ کہا ہے۔
امام مقاتل کہتے ہیں کہ یہ سورت ان دو آمیوں کے بیان میں نازل ہوئی ہے۔
جن میں سے ایک شخص، سائل کو تھوڑا سا صدقہ دینے میں تامل کرتا اور دوسرا شخص چھوٹا گناہ کرنے میں کوئی خوف محسوس نہ کرتا تھا۔
(فتح القدیر) ۔