وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ ٣
Wa min sharri ghasiqin iza waqab
ترجمہ (جالندھری)
اور شب تاریکی کی برائی سے جب اس کااندھیرا چھا جائے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ﴾ هو القمرُ أو الليل ﴿إِذَا وَقَب﴾ أي: إذا دخل، فالليلُ إذا دخلَ بظلامه غاسق، وكذلك القمرُ إذا أضاء بنورِه فإنه غاسق، ولا يكونُ ذلك إلا بالليل.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور اندھیری رات کی تاریکی کے شر سے جب اس کا اندھیرا پھیل جائے.۱
حواشی
(1) رات کے اندھیرے میں ہی خطرناک درندے اپنی کچھاروں سے اور موذی جانور اپنے بلوں سے اور اسی طرح جرائم پیشہ افراد اپنے مذموم ارادوںکو عملی جامہ پہنانے کے لئے نکلتے ہیں۔
ان الفاظ کے ذریعے سے ان تمام سے پناہ طلب کی گئی ہے۔
غَاسِقٍ، رات، وَقَبَ داخل ہو جائے، چھا جائے۔