وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الرَّجْعِ ١١
Wassamaaa`i zaatir raj
ترجمہ (جالندھری)
آسمان کی قسم جو مینہ برساتا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَالسَّمَاء ذَاتِ الرَّجْع﴾ أي: المطر، وسُمي المطرُ رجعًا؛ لأنه يجيء ويرجعُ ويتكرَّر من جهةِ السماء.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
بارش والے آسمان کی قسم!۱
حواشی
(1) رَجْعٌ کے لغوی معنی ہیں، لوٹنا پلٹنا، بارش بھی بار بار اور پلٹ پلٹ کر ہوتی ہے، اس لئے بارش کو رَجْعٌ کے لفظ سے تعبیر کیا ہے۔
بعض کہتے ہیں کہ بادل، سمندروں سے ہی پانی لیتا ہے اور پھر زمین پر لوٹا دیتا ہے، اس لئے بارش کو رَجْعٌ کہا۔
بعض کہتے ہیں بطور تفاؤل عرب بارش کو رَجْعٌ کہتے تھے تاکہ وہ بار بار ہوتی رہے۔
( فتح القدیر ) ۔