قرآن دیسیQuran Desi
پارہ ۱۹ · صفحہ ۳۷۴

سورۃ الشعراء

الشعراءالجزء ١٩
كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ الْمُرْسَلِينَ ١٦٠ إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ لُوطٌ أَلَا تَتَّقُونَ ١٦١ إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ ١٦٢ فَاتَّقُوا۟ اللَّهَ وَأَطِيعُونِ ١٦٣ وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَٰلَمِينَ ١٦٤ أَتَأْتُونَ الذُّكْرَانَ مِنَ الْعَٰلَمِينَ ١٦٥ وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُم مِّنْ أَزْوَٰجِكُم ۚ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ عَادُونَ ١٦٦ قَالُوا۟ لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَٰلُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِينَ ١٦٧ قَالَ إِنِّى لِعَمَلِكُم مِّنَ الْقَالِينَ ١٦٨ رَبِّ نَجِّنِى وَأَهْلِى مِمَّا يَعْمَلُونَ ١٦٩ فَنَجَّيْنَٰهُ وَأَهْلَهُۥٓ أَجْمَعِينَ ١٧٠ إِلَّا عَجُوزًا فِى الْغَٰبِرِينَ ١٧١ ثُمَّ دَمَّرْنَا الْءَاخَرِينَ ١٧٢ وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًا ۖ فَسَآءَ مَطَرُ الْمُنذَرِينَ ١٧٣ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ١٧٤ وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ ١٧٥ كَذَّبَ أَصْحَٰبُ لْـَٔيْكَةِ الْمُرْسَلِينَ ١٧٦ إِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَيْبٌ أَلَا تَتَّقُونَ ١٧٧ إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ ١٧٨ فَاتَّقُوا۟ اللَّهَ وَأَطِيعُونِ ١٧٩ وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَٰلَمِينَ ١٨٠ ۞ أَوْفُوا۟ الْكَيْلَ وَلَا تَكُونُوا۟ مِنَ الْمُخْسِرِينَ ١٨١ وَزِنُوا۟ بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِيمِ ١٨٢ وَلَا تَبْخَسُوا۟ النَّاسَ أَشْيَآءَهُمْ وَلَا تَعْثَوْا۟ فِى الْأَرْضِ مُفْسِدِينَ ١٨٣
۳۷۴

صفحہ ۳۷۴ کا ترجمہ

الشعراء ۲۶:۱۶۰

(اور قوم) لوط نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا

الشعراء ۲۶:۱۶۱

جب ان سے ان کے بھائی لوط نے کہا کہ تم کیوں نہیں ڈرتے؟

الشعراء ۲۶:۱۶۲

میں تو تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں

الشعراء ۲۶:۱۶۳

تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو

الشعراء ۲۶:۱۶۴

اور میں تم سے اس (کام) کا بدلہ نہیں مانگتا۔ میرا بدلہ (خدائے) رب العالمین کے ذمے ہے

الشعراء ۲۶:۱۶۵

کیا تم اہل عالم میں سے لڑکوں پر مائل ہوتے ہو

الشعراء ۲۶:۱۶۶

اور تمہارے پروردگار نے جو تمہارے لئے تمہاری بیویاں پیدا کی ہیں ان کو چھوڑ دیتے ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ تم حد سے نکل جانے والے ہو

الشعراء ۲۶:۱۶۷

وہ کہنے لگے کہ لوط اگر تم باز نہ آؤ گے تو شہر بدر کردیئے جاؤ گے

الشعراء ۲۶:۱۶۸

لوط نے کہا کہ میں تمہارے کام کا سخت دشمن ہوں

الشعراء ۲۶:۱۶۹

اے میرے پروردگار مجھ کو اور میرے گھر والوں کو ان کے کاموں (کے وبال) سے نجات دے

الشعراء ۲۶:۱۷۰

سو ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو سب کو نجات دی

الشعراء ۲۶:۱۷۱

مگر ایک بڑھیا کہ پیچھے رہ گئی

الشعراء ۲۶:۱۷۲

پھر ہم نے اوروں کو ہلاک کردیا

الشعراء ۲۶:۱۷۳

اور ان پر مینھہ برسایا۔ سو جو مینھہ ان (لوگوں) پر (برسا) جو ڈرائے گئے برا تھا

الشعراء ۲۶:۱۷۴

بےشک اس میں نشانی ہے۔ اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے

الشعراء ۲۶:۱۷۵

اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے۔

الشعراء ۲۶:۱۷۶

اور بن کے رہنے والوں نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا

الشعراء ۲۶:۱۷۷

جب ان سے شعیب نے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں؟

الشعراء ۲۶:۱۷۸

میں تو تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں

الشعراء ۲۶:۱۷۹

تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو

الشعراء ۲۶:۱۸۰

اور میں اس کام کا تم سے کچھ بدلہ نہیں مانگتا میرا بدلہ تو خدائے رب العالمین کے ذمے ہے

الشعراء ۲۶:۱۸۱

(دیکھو) پیمانہ پورا بھرا کرو اور نقصان نہ کیا کرو

الشعراء ۲۶:۱۸۲

اور ترازو سیدھی رکھ کر تولا کرو

الشعراء ۲۶:۱۸۳

اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دیا کرو اور ملک میں فساد نہ کرتے پھرو

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ