قرآن دیسیQuran Desi
پارہ ۱۹ · صفحہ ۳۷۳

سورۃ الشعراء

الشعراءالجزء ١٩
إِنْ هَٰذَآ إِلَّا خُلُقُ الْأَوَّلِينَ ١٣٧ وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ ١٣٨ فَكَذَّبُوهُ فَأَهْلَكْنَٰهُمْ ۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ١٣٩ وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ ١٤٠ كَذَّبَتْ ثَمُودُ الْمُرْسَلِينَ ١٤١ إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ صَٰلِحٌ أَلَا تَتَّقُونَ ١٤٢ إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ ١٤٣ فَاتَّقُوا۟ اللَّهَ وَأَطِيعُونِ ١٤٤ وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَٰلَمِينَ ١٤٥ أَتُتْرَكُونَ فِى مَا هَٰهُنَآ ءَامِنِينَ ١٤٦ فِى جَنَّٰتٍ وَعُيُونٍ ١٤٧ وَزُرُوعٍ وَنَخْلٍ طَلْعُهَا هَضِيمٌ ١٤٨ وَتَنْحِتُونَ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا فَٰرِهِينَ ١٤٩ فَاتَّقُوا۟ اللَّهَ وَأَطِيعُونِ ١٥٠ وَلَا تُطِيعُوٓا۟ أَمْرَ الْمُسْرِفِينَ ١٥١ الَّذِينَ يُفْسِدُونَ فِى الْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ ١٥٢ قَالُوٓا۟ إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ الْمُسَحَّرِينَ ١٥٣ مَآ أَنتَ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا فَأْتِ بِـَٔايَةٍ إِن كُنتَ مِنَ الصَّٰدِقِينَ ١٥٤ قَالَ هَٰذِهِۦ نَاقَةٌ لَّهَا شِرْبٌ وَلَكُمْ شِرْبُ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ ١٥٥ وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوٓءٍ فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَظِيمٍ ١٥٦ فَعَقَرُوهَا فَأَصْبَحُوا۟ نَٰدِمِينَ ١٥٧ فَأَخَذَهُمُ الْعَذَابُ ۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ١٥٨ وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ ١٥٩
۳۷۳

صفحہ ۳۷۳ کا ترجمہ

الشعراء ۲۶:۱۳۷

یہ تو اگلوں ہی کے طریق ہیں

الشعراء ۲۶:۱۳۸

اور ہم پر کوئی عذاب نہیں آئے گا

الشعراء ۲۶:۱۳۹

تو انہوں نے ہود کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو ہلاک کر ڈالا۔ بےشک اس میں نشانی ہے۔ اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے

الشعراء ۲۶:۱۴۰

اور تمہارا پروردگار تو غالب اور مہربان ہے

الشعراء ۲۶:۱۴۱

(اور) قوم ثمود نے بھی پیغمبروں کو جھٹلا دیا

الشعراء ۲۶:۱۴۲

جب ان سے ان کے بھائی صالح نے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں؟

الشعراء ۲۶:۱۴۳

میں تو تمہارا امانت دار ہوں

الشعراء ۲۶:۱۴۴

تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو

الشعراء ۲۶:۱۴۵

اور میں اس کا تم سے بدلہ نہیں مانگتا۔ میرا بدلہ (خدا) رب العالمین کے ذمے ہے

الشعراء ۲۶:۱۴۶

کیا وہ چیزیں (تمہیں یہاں میسر) ہیں ان میں تم بےخوف چھوڑ دیئے جاؤ گے

الشعراء ۲۶:۱۴۷

(یعنی) باغ اور چشمے

الشعراء ۲۶:۱۴۸

اور کھیتیاں اور کھجوریں جن کے خوشے لطیف ونازک ہوتے ہیں

الشعراء ۲۶:۱۴۹

اور تکلف سے پہاڑوں میں تراش خراش کر گھر بناتے ہو

الشعراء ۲۶:۱۵۰

تو خدا سے ڈرو اور میرے کہنے پر چلو

الشعراء ۲۶:۱۵۱

اور حد سے تجاوز کرنے والوں کی بات نہ مانو

الشعراء ۲۶:۱۵۲

جو ملک میں فساد کرتے ہیں اور اصلاح نہیں کرتے

الشعراء ۲۶:۱۵۳

وہ کہنے لگے کہ تم تو جادو زدہ ہو

الشعراء ۲۶:۱۵۴

تم اور کچھ نہیں ہماری طرح آدمی ہو۔ اگر سچے ہو تو کوئی نشانی پیش کرو

الشعراء ۲۶:۱۵۵

صالح نے کہا (دیکھو) یہ اونٹنی ہے (ایک دن) اس کی پانی پینے کی باری ہے اور ایک معین روز تمہاری باری

الشعراء ۲۶:۱۵۶

اور اس کو کوئی تکلیف نہ دینا (نہیں تو) تم کو سخت عذاب آ پکڑے گا

الشعراء ۲۶:۱۵۷

تو انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں پھر نادم ہوئے

الشعراء ۲۶:۱۵۸

سو ان کو عذاب نے آن پکڑا۔ بےشک اس میں نشانی ہے۔ اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے

الشعراء ۲۶:۱۵۹

اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ