قرآن دیسیQuran Desi
پارہ ۱۹ · صفحہ ۳۷۲

سورۃ الشعراء

الشعراءالجزء ١٩
قَالَ وَمَا عِلْمِى بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ ١١٢ إِنْ حِسَابُهُمْ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّى ۖ لَوْ تَشْعُرُونَ ١١٣ وَمَآ أَنَا۠ بِطَارِدِ الْمُؤْمِنِينَ ١١٤ إِنْ أَنَا۠ إِلَّا نَذِيرٌ مُّبِينٌ ١١٥ قَالُوا۟ لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَٰنُوحُ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمَرْجُومِينَ ١١٦ قَالَ رَبِّ إِنَّ قَوْمِى كَذَّبُونِ ١١٧ فَافْتَحْ بَيْنِى وَبَيْنَهُمْ فَتْحًا وَنَجِّنِى وَمَن مَّعِىَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ ١١٨ فَأَنجَيْنَٰهُ وَمَن مَّعَهُۥ فِى الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ ١١٩ ثُمَّ أَغْرَقْنَا بَعْدُ الْبَاقِينَ ١٢٠ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ١٢١ وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ ١٢٢ كَذَّبَتْ عَادٌ الْمُرْسَلِينَ ١٢٣ إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ هُودٌ أَلَا تَتَّقُونَ ١٢٤ إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ ١٢٥ فَاتَّقُوا۟ اللَّهَ وَأَطِيعُونِ ١٢٦ وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَٰلَمِينَ ١٢٧ أَتَبْنُونَ بِكُلِّ رِيعٍ ءَايَةً تَعْبَثُونَ ١٢٨ وَتَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُونَ ١٢٩ وَإِذَا بَطَشْتُم بَطَشْتُمْ جَبَّارِينَ ١٣٠ فَاتَّقُوا۟ اللَّهَ وَأَطِيعُونِ ١٣١ وَاتَّقُوا۟ الَّذِىٓ أَمَدَّكُم بِمَا تَعْلَمُونَ ١٣٢ أَمَدَّكُم بِأَنْعَٰمٍ وَبَنِينَ ١٣٣ وَجَنَّٰتٍ وَعُيُونٍ ١٣٤ إِنِّىٓ أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ ١٣٥ قَالُوا۟ سَوَآءٌ عَلَيْنَآ أَوَعَظْتَ أَمْ لَمْ تَكُن مِّنَ الْوَٰعِظِينَ ١٣٦
۳۷۲

صفحہ ۳۷۲ کا ترجمہ

الشعراء ۲۶:۱۱۲

نوح نے کہا کہ مجھے کیا معلوم کہ وہ کیا کرتے ہیں

الشعراء ۲۶:۱۱۳

ان کا حساب (اعمال) میرے پروردگار کے ذمے ہے کاش تم سمجھو

الشعراء ۲۶:۱۱۴

اور میں مومنوں کو نکال دینے والا نہیں ہوں

الشعراء ۲۶:۱۱۵

میں تو صرف کھول کھول کر نصیحت کرنے والا ہوں

الشعراء ۲۶:۱۱۶

انہوں نے کہا کہ نوح اگر تم باز نہ آؤ گے تو سنگسار کردیئے جاؤ گے

الشعراء ۲۶:۱۱۷

نوح نے کہا کہ پروردگار میری قوم نے تو مجھے جھٹلا دیا

الشعراء ۲۶:۱۱۸

سو تو میرے اور ان کے درمیان ایک کھلا فیصلہ کردے اور مجھے اور جو میرے ساتھ ہیں ان کو بچا لے

الشعراء ۲۶:۱۱۹

پس ہم نے ان کو اور جو ان کے ساتھ کشتی میں سوار تھے، ان کو بچا لیا

الشعراء ۲۶:۱۲۰

پھر اس کے بعد باقی لوگوں کو ڈبو دیا

الشعراء ۲۶:۱۲۱

بےشک اس میں نشانی ہے اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے

الشعراء ۲۶:۱۲۲

اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے

الشعراء ۲۶:۱۲۳

عاد نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا

الشعراء ۲۶:۱۲۴

جب ان سے ان کے بھائی ہود نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں

الشعراء ۲۶:۱۲۵

میں تو تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں

الشعراء ۲۶:۱۲۶

تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو

الشعراء ۲۶:۱۲۷

اور میں اس کا تم سے کچھ بدلہ نہیں مانگتا۔ میرا بدلہ (خدائے) رب العالمین کے ذمے ہے

الشعراء ۲۶:۱۲۸

بھلا تم ہر اونچی جگہ پر نشان تعمیر کرتے ہو

الشعراء ۲۶:۱۲۹

اور محل بناتے ہو شاید تم ہمیشہ رہو گے

الشعراء ۲۶:۱۳۰

اور جب (کسی کو) پکڑتے ہو تو ظالمانہ پکڑتے ہو

الشعراء ۲۶:۱۳۱

تو خدا سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

الشعراء ۲۶:۱۳۲

اور اس سے جس نے تم کو ان چیزوں سے مدد دی جن کو تم جانتے ہو۔ ڈرو

الشعراء ۲۶:۱۳۳

اس نے تمہیں چارپایوں اور بیٹوں سے مدد دی

الشعراء ۲۶:۱۳۴

اور باغوں اور چشموں سے

الشعراء ۲۶:۱۳۵

مجھ کو تمہارے بارے میں بڑے (سخت) دن کے عذاب کا خوف ہے

الشعراء ۲۶:۱۳۶

وہ کہنے لگے کہ ہمیں خواہ نصیحت کرو یا نہ کرو ہمارے لئے یکساں ہے

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ