قرآن دیسیQuran Desi
پارہ ۱۹ · صفحہ ۳۷۱

سورۃ الشعراء

الشعراءالجزء ١٩
وَاجْعَل لِّى لِسَانَ صِدْقٍ فِى الْءَاخِرِينَ ٨٤ وَاجْعَلْنِى مِن وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيمِ ٨٥ وَاغْفِرْ لِأَبِىٓ إِنَّهُۥ كَانَ مِنَ الضَّآلِّينَ ٨٦ وَلَا تُخْزِنِى يَوْمَ يُبْعَثُونَ ٨٧ يَوْمَ لَا يَنفَعُ مَالٌ وَلَا بَنُونَ ٨٨ إِلَّا مَنْ أَتَى اللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ ٨٩ وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ ٩٠ وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِلْغَاوِينَ ٩١ وَقِيلَ لَهُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ ٩٢ مِن دُونِ اللَّهِ هَلْ يَنصُرُونَكُمْ أَوْ يَنتَصِرُونَ ٩٣ فَكُبْكِبُوا۟ فِيهَا هُمْ وَالْغَاوُۥنَ ٩٤ وَجُنُودُ إِبْلِيسَ أَجْمَعُونَ ٩٥ قَالُوا۟ وَهُمْ فِيهَا يَخْتَصِمُونَ ٩٦ تَاللَّهِ إِن كُنَّا لَفِى ضَلَٰلٍ مُّبِينٍ ٩٧ إِذْ نُسَوِّيكُم بِرَبِّ الْعَٰلَمِينَ ٩٨ وَمَآ أَضَلَّنَآ إِلَّا الْمُجْرِمُونَ ٩٩ فَمَا لَنَا مِن شَٰفِعِينَ ١٠٠ وَلَا صَدِيقٍ حَمِيمٍ ١٠١ فَلَوْ أَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ ١٠٢ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ١٠٣ وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ ١٠٤ كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوحٍ الْمُرْسَلِينَ ١٠٥ إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ نُوحٌ أَلَا تَتَّقُونَ ١٠٦ إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ ١٠٧ فَاتَّقُوا۟ اللَّهَ وَأَطِيعُونِ ١٠٨ وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَٰلَمِينَ ١٠٩ فَاتَّقُوا۟ اللَّهَ وَأَطِيعُونِ ١١٠ ۞ قَالُوٓا۟ أَنُؤْمِنُ لَكَ وَاتَّبَعَكَ الْأَرْذَلُونَ ١١١
۳۷۱

صفحہ ۳۷۱ کا ترجمہ

الشعراء ۲۶:۸۴

اور پچھلے لوگوں میں میرا ذکر نیک (جاری) کر

الشعراء ۲۶:۸۵

اور مجھے نعمت کی بہشت کے وارثوں میں کر

الشعراء ۲۶:۸۶

اور میرے باپ کو بخش دے کہ وہ گمراہوں میں سے ہے

الشعراء ۲۶:۸۷

اور جس دن لوگ اٹھا کھڑے کئے جائیں گے مجھے رسوا نہ کیجیو

الشعراء ۲۶:۸۸

جس دن نہ مال ہی کچھ فائدہ دے سکا گا اور نہ بیٹے

الشعراء ۲۶:۸۹

ہاں جو شخص خدا کے پاس پاک دل لے کر آیا (وہ بچ جائے گا)

الشعراء ۲۶:۹۰

اور بہشت پرہیزگاروں کے قریب کردی جائے گی

الشعراء ۲۶:۹۱

اور دوزخ گمراہوں کے سامنے لائی جائے گی

الشعراء ۲۶:۹۲

اور ان سے کہا جائے گا کہ جن کو تم پوجتے تھے وہ کہاں ہیں؟

الشعراء ۲۶:۹۳

یعنی جن کو خدا کے سوا (پوجتے تھے) کیا وہ تمہاری مدد کرسکتے ہیں یا خود بدلہ لے سکتے ہیں

الشعراء ۲۶:۹۴

تو وہ اور گمراہ (یعنی بت اور بت پرست) اوندھے منہ دوزخ میں ڈال دیئے جائیں گے

الشعراء ۲۶:۹۵

اور شیطان کے لشکر سب کے سب (داخل جہنم ہوں گے)

الشعراء ۲۶:۹۶

وہ آپس میں جھگڑیں گے اور کہیں گے

الشعراء ۲۶:۹۷

کہ خدا کی قسم ہم تو صریح گمراہی میں تھے

الشعراء ۲۶:۹۸

جب کہ تمہیں (خدائے) رب العالمین کے برابر ٹھہراتے تھے

الشعراء ۲۶:۹۹

اور ہم کو ان گنہگاروں ہی نے گمراہ کیا تھا

الشعراء ۲۶:۱۰۰

تو (آج) نہ کوئی ہمارا سفارش کرنے والا ہے

الشعراء ۲۶:۱۰۱

اور نہ گرم جوش دوست

الشعراء ۲۶:۱۰۲

کاش ہمیں (دنیا میں) پھر جانا ہو تم ہم مومنوں میں ہوجائیں

الشعراء ۲۶:۱۰۳

بےشک اس میں نشانی ہے اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں

الشعراء ۲۶:۱۰۴

اور تمہارا پروردگار تو غالب اور مہربان ہے

الشعراء ۲۶:۱۰۵

قوم نوح نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا

الشعراء ۲۶:۱۰۶

جب ان سے ان کے بھائی نوح نے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں

الشعراء ۲۶:۱۰۷

میں تو تمہارا امانت دار ہوں

الشعراء ۲۶:۱۰۸

تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو

الشعراء ۲۶:۱۰۹

اور اس کام کا تم سے کچھ صلہ نہیں مانگتا۔ میرا صلہ تو خدائے رب العالمین ہی پر ہے

الشعراء ۲۶:۱۱۰

تو خدا سے ڈرو اور میرے کہنے پر چلو

الشعراء ۲۶:۱۱۱

وہ بولے کہ کیا ہم تم کو مان لیں اور تمہارے پیرو تو رذیل لوگ ہوتے ہیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ