قرآن دیسیQuran Desi
پارہ ۱۹ · صفحہ ۳۷۰

سورۃ الشعراء

الشعراءالجزء ١٩
فَلَمَّا تَرَٰٓءَا الْجَمْعَانِ قَالَ أَصْحَٰبُ مُوسَىٰٓ إِنَّا لَمُدْرَكُونَ ٦١ قَالَ كَلَّآ ۖ إِنَّ مَعِىَ رَبِّى سَيَهْدِينِ ٦٢ فَأَوْحَيْنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنِ اضْرِب بِّعَصَاكَ الْبَحْرَ ۖ فَانفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرْقٍ كَالطَّوْدِ الْعَظِيمِ ٦٣ وَأَزْلَفْنَا ثَمَّ الْءَاخَرِينَ ٦٤ وَأَنجَيْنَا مُوسَىٰ وَمَن مَّعَهُۥٓ أَجْمَعِينَ ٦٥ ثُمَّ أَغْرَقْنَا الْءَاخَرِينَ ٦٦ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ٦٧ وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ ٦٨ وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ إِبْرَٰهِيمَ ٦٩ إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِۦ مَا تَعْبُدُونَ ٧٠ قَالُوا۟ نَعْبُدُ أَصْنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عَٰكِفِينَ ٧١ قَالَ هَلْ يَسْمَعُونَكُمْ إِذْ تَدْعُونَ ٧٢ أَوْ يَنفَعُونَكُمْ أَوْ يَضُرُّونَ ٧٣ قَالُوا۟ بَلْ وَجَدْنَآ ءَابَآءَنَا كَذَٰلِكَ يَفْعَلُونَ ٧٤ قَالَ أَفَرَءَيْتُم مَّا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ ٧٥ أَنتُمْ وَءَابَآؤُكُمُ الْأَقْدَمُونَ ٧٦ فَإِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِّىٓ إِلَّا رَبَّ الْعَٰلَمِينَ ٧٧ الَّذِى خَلَقَنِى فَهُوَ يَهْدِينِ ٧٨ وَالَّذِى هُوَ يُطْعِمُنِى وَيَسْقِينِ ٧٩ وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ ٨٠ وَالَّذِى يُمِيتُنِى ثُمَّ يُحْيِينِ ٨١ وَالَّذِىٓ أَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لِى خَطِيٓـَٔتِى يَوْمَ الدِّينِ ٨٢ رَبِّ هَبْ لِى حُكْمًا وَأَلْحِقْنِى بِالصَّٰلِحِينَ ٨٣
۳۷۰

صفحہ ۳۷۰ کا ترجمہ

الشعراء ۲۶:۶۱

جب دونوں جماعتیں آمنے سامنے ہوئیں تو موسیٰ کے ساتھی کہنے لگے کہ ہم تو پکڑ لئے گئے

الشعراء ۲۶:۶۲

موسیٰ نے کہا ہرگز نہیں میرا پروردگار میرے ساتھ ہے وہ مجھے رستہ بتائے گا

الشعراء ۲۶:۶۳

اس وقت ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ اپنی لاٹھی دریا پر مارو۔ تو دریا پھٹ گیا۔ اور ہر ایک ٹکڑا (یوں) ہوگیا (کہ) گویا بڑا پہاڑ (ہے)

الشعراء ۲۶:۶۴

اور دوسروں کو وہاں ہم نے قریب کردیا

الشعراء ۲۶:۶۵

اور موسیٰ اور ان کے ساتھ والوں کو تو بچا لیا

الشعراء ۲۶:۶۶

پھر دوسروں کو ڈبو دیا

الشعراء ۲۶:۶۷

بےشک اس (قصے) میں نشانی ہے۔ لیکن یہ اکثر ایمان لانے والے نہیں

الشعراء ۲۶:۶۸

اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے

الشعراء ۲۶:۶۹

اور ان کو ابراہیم کا حال پڑھ کر سنا دو

الشعراء ۲۶:۷۰

جب انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ تم کس چیز کو پوجتے ہو

الشعراء ۲۶:۷۱

وہ کہنے لگے کہ ہم بتوں کو پوجتے ہیں اور ان کی پوجا پر قائم ہیں

الشعراء ۲۶:۷۲

ابراہیم نے کہا کہ جب تم ان کو پکارتے ہو تو کیا وہ تمہاری آواز کو سنتے ہیں؟

الشعراء ۲۶:۷۳

یا تمہیں کچھ فائدے دے سکتے یا نقصان پہنچا سکتے ہیں؟

الشعراء ۲۶:۷۴

انہوں نے کہا (نہیں) بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے

الشعراء ۲۶:۷۵

ابراہیم نے کہا کیا تم نے دیکھا کہ جن کو تم پوجتے رہے ہو

الشعراء ۲۶:۷۶

تم بھی اور تمہارے اگلے باپ دادا بھی

الشعراء ۲۶:۷۷

وہ میرے دشمن ہیں۔ مگر خدائے رب العالمین (میرا دوست ہے)

الشعراء ۲۶:۷۸

جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور وہی مجھے رستہ دکھاتا ہے

الشعراء ۲۶:۷۹

اور وہ جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے

الشعراء ۲۶:۸۰

اور جب میں بیمار پڑتا ہوں تو مجھے شفا بخشتا ہے

الشعراء ۲۶:۸۱

اور جو مجھے مارے گا اور پھر زندہ کرے گا

الشعراء ۲۶:۸۲

اور وہ جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ قیامت کے دن میرے گناہ بخشے گا

الشعراء ۲۶:۸۳

اے پروردگار مجھے علم ودانش عطا فرما اور نیکوکاروں میں شامل کر

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ