قرآن دیسیQuran Desi
پارہ ۲۷ · صفحہ ۵۳۳

سورۃ الرحمٰن

الرحمنالجزء ٢٧
يُعْرَفُ الْمُجْرِمُونَ بِسِيمَٰهُمْ فَيُؤْخَذُ بِالنَّوَٰصِى وَالْأَقْدَامِ ٤١ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٤٢ هَٰذِهِۦ جَهَنَّمُ الَّتِى يُكَذِّبُ بِهَا الْمُجْرِمُونَ ٤٣ يَطُوفُونَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ حَمِيمٍ ءَانٍ ٤٤ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٤٥ وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِۦ جَنَّتَانِ ٤٦ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٤٧ ذَوَاتَآ أَفْنَانٍ ٤٨ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٤٩ فِيهِمَا عَيْنَانِ تَجْرِيَانِ ٥٠ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٥١ فِيهِمَا مِن كُلِّ فَٰكِهَةٍ زَوْجَانِ ٥٢ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٥٣ مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ فُرُشٍۭ بَطَآئِنُهَا مِنْ إِسْتَبْرَقٍ ۚ وَجَنَى الْجَنَّتَيْنِ دَانٍ ٥٤ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٥٥ فِيهِنَّ قَٰصِرَٰتُ الطَّرْفِ لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَآنٌّ ٥٦ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٥٧ كَأَنَّهُنَّ الْيَاقُوتُ وَالْمَرْجَانُ ٥٨ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٥٩ هَلْ جَزَآءُ الْإِحْسَٰنِ إِلَّا الْإِحْسَٰنُ ٦٠ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٦١ وَمِن دُونِهِمَا جَنَّتَانِ ٦٢ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٦٣ مُدْهَآمَّتَانِ ٦٤ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٦٥ فِيهِمَا عَيْنَانِ نَضَّاخَتَانِ ٦٦ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٦٧
۵۳۳

صفحہ ۵۳۳ کا ترجمہ

الرحمٰن ۵۵:۴۱

گنہگار اپنے چہرے ہی سے پہچان لئے جائیں گے تو پیشانی کے بالوں اور پاؤں سے پکڑ لئے جائیں گے

الرحمٰن ۵۵:۴۲

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

الرحمٰن ۵۵:۴۳

یہی وہ جہنم ہے جسے گنہگار لوگ جھٹلاتے تھے

الرحمٰن ۵۵:۴۴

وہ دوزخ اور کھولتے ہوئے گرم پانی کے درمیان گھومتے پھریں گے

الرحمٰن ۵۵:۴۵

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

الرحمٰن ۵۵:۴۶

اور جو شخص اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرا اس کے لئے دو باغ ہیں

الرحمٰن ۵۵:۴۷

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

الرحمٰن ۵۵:۴۸

ان دونوں میں بہت سی شاخیں (یعنی قسم قسم کے میووں کے درخت ہیں)

الرحمٰن ۵۵:۴۹

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

الرحمٰن ۵۵:۵۰

ان میں دو چشمے بہہ رہے ہیں

الرحمٰن ۵۵:۵۱

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

الرحمٰن ۵۵:۵۲

ان میں سب میوے دو دو قسم کے ہیں

الرحمٰن ۵۵:۵۳

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

الرحمٰن ۵۵:۵۴

(اہل جنت) ایسے بچھونوں پر جن کے استرا طلس کے ہیں تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے۔ اور دونوں باغوں کے میوے قریب (جھک رہے) ہیں

الرحمٰن ۵۵:۵۵

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

الرحمٰن ۵۵:۵۶

ان میں نیچی نگاہ والی عورتیں ہیں جن کو اہل جنت سے پہلے نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا اور نہ کسی جن نے

الرحمٰن ۵۵:۵۷

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

الرحمٰن ۵۵:۵۸

گویا وہ یاقوت اور مرجان ہیں

الرحمٰن ۵۵:۵۹

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

الرحمٰن ۵۵:۶۰

نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا کچھ نہیں ہے

الرحمٰن ۵۵:۶۱

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

الرحمٰن ۵۵:۶۲

اور ان باغوں کے علاوہ دو باغ اور ہیں

الرحمٰن ۵۵:۶۳

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

الرحمٰن ۵۵:۶۴

دونوں خوب گہرے سبز

الرحمٰن ۵۵:۶۵

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

الرحمٰن ۵۵:۶۶

ان میں دو چشمے ابل رہے ہیں

الرحمٰن ۵۵:۶۷

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ