قرآن دیسیQuran Desi
سُورَةُ الأعلى

سورۃ الاعلیٰ

Surah Ala
تفسیر بیان القرآن · Tafseer Bayan ul Quran
سورت ۸۷مکی۱۹ آیاتصفحہ ۵۹۱
سورت پڑھیں تفسیر شروع کریں
  1. ۱ (اے پیغمبر) اپنے پروردگار جلیل الشان کے نام کی تسبیح کرو
  2. ۲ جس نے (انسان کو) بنایا پھر (اس کے اعضاء کو) درست کیا
  3. ۳ اور جس نے (اس کا) اندازہ ٹہرایا (پھر اس کو) رستہ بتایا
  4. ۴ اور جس نے چارہ اگایا
  5. ۵ پھر اس کو سیاہ رنگ کا کوڑا کر دیا
  6. ۶ ہم تمہیں پڑھا دیں گے کہ تم فراموش نہ کرو گے
  7. ۷ مگر جو خدا چاہے۔ وہ کھلی بات کو بھی جانتا ہے اور چھپی کو بھی
  8. ۸ ہم تم کو آسان طریقے کی توفیق دیں گے
  9. ۹ سو جہاں تک نصیحت (کے) نافع (ہونے کی امید) ہو نصیحت کرتے رہو
  10. ۱۰ جو خوف رکھتا ہے وہ تو نصیحت پکڑے گا
  11. ۱۱ اور (بےخوف) بدبخت پہلو تہی کرے گا
  12. ۱۲ جو (قیامت کو) بڑی (تیز) آگ میں داخل ہو گا
  13. ۱۳ پھر وہاں نہ مرے گا اور نہ جئے گا
  14. ۱۴ بے شک وہ مراد کو پہنچ گیا جو پاک ہوا
  15. ۱۵ اور اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرتا رہا اور نماز پڑھتا رہا
  16. ۱۶ مگر تم لوگ تو دنیا کی زندگی کو اختیار کرتے ہو
  17. ۱۷ حالانکہ آخرت بہت بہتر اور پائندہ تر ہے
  18. ۱۸ یہ بات پہلے صحیفوں میں (مرقوم) ہے
  19. ۱۹ (یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ