قرآن دیسیQuran Desi
پارہ ۲۹ · صفحہ ۵۸۰

سورۃ الدہر، المرسلات

الإنسانالجزء ٢٩
وَمِنَ الَّيْلِ فَاسْجُدْ لَهُۥ وَسَبِّحْهُ لَيْلًا طَوِيلًا ٢٦ إِنَّ هَٰٓؤُلَآءِ يُحِبُّونَ الْعَاجِلَةَ وَيَذَرُونَ وَرَآءَهُمْ يَوْمًا ثَقِيلًا ٢٧ نَّحْنُ خَلَقْنَٰهُمْ وَشَدَدْنَآ أَسْرَهُمْ ۖ وَإِذَا شِئْنَا بَدَّلْنَآ أَمْثَٰلَهُمْ تَبْدِيلًا ٢٨ إِنَّ هَٰذِهِۦ تَذْكِرَةٌ ۖ فَمَن شَآءَ اتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِۦ سَبِيلًا ٢٩ وَمَا تَشَآءُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ اللَّهُ ۚ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا ٣٠ يُدْخِلُ مَن يَشَآءُ فِى رَحْمَتِهِۦ ۚ وَالظَّٰلِمِينَ أَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًۢا ٣١
سُورَةُ المرسلات
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
وَالْمُرْسَلَٰتِ عُرْفًا ١ فَالْعَٰصِفَٰتِ عَصْفًا ٢ وَالنَّٰشِرَٰتِ نَشْرًا ٣ فَالْفَٰرِقَٰتِ فَرْقًا ٤ فَالْمُلْقِيَٰتِ ذِكْرًا ٥ عُذْرًا أَوْ نُذْرًا ٦ إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَٰقِعٌ ٧ فَإِذَا النُّجُومُ طُمِسَتْ ٨ وَإِذَا السَّمَآءُ فُرِجَتْ ٩ وَإِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْ ١٠ وَإِذَا الرُّسُلُ أُقِّتَتْ ١١ لِأَىِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ ١٢ لِيَوْمِ الْفَصْلِ ١٣ وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ الْفَصْلِ ١٤ وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ١٥ أَلَمْ نُهْلِكِ الْأَوَّلِينَ ١٦ ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْءَاخِرِينَ ١٧ كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِينَ ١٨ وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ١٩
۵۸۰

صفحہ ۵۸۰ کا ترجمہ

الدہر ۷۶:۲۶

اور رات کو بڑی رات تک سجدے کرو اور اس کی پاکی بیان کرتے رہو

الدہر ۷۶:۲۷

یہ لوگ دنیا کو دوست رکھتے ہیں اور (قیامت کے) بھاری دن کو پس پشت چھوڑے دیتے ہیں

الدہر ۷۶:۲۸

ہم نے ان کو پیدا کیا اور ان کے مقابل کو مضبوط بنایا۔ اور اگر ہم چاہیں تو ان کے بدلے ان ہی کی طرح اور لوگ لے آئیں

الدہر ۷۶:۲۹

یہ تو نصیحت ہے۔ جو چاہے اپنے پروردگار کی طرف پہنچنے کا رستہ اختیار کرے

الدہر ۷۶:۳۰

اور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے مگر جو خدا کو منظور ہو۔ بےشک خدا جاننے والا حکمت والا ہے

الدہر ۷۶:۳۱

جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرلیتا ہے اور ظالموں کے لئے اس نے دکھ دینے والا عذاب تیار کر رکھا ہے

المرسلات ۷۷:۱

ہواؤں کی قسم جو نرم نرم چلتی ہیں

المرسلات ۷۷:۲

پھر زور پکڑ کر جھکڑ ہو جاتی ہیں

المرسلات ۷۷:۳

اور (بادلوں کو) پھاڑ کر پھیلا دیتی ہیں

المرسلات ۷۷:۴

پھر ان کو پھاڑ کر جدا جدا کر دیتی ہیں

المرسلات ۷۷:۵

پھر فرشتوں کی قسم جو وحی لاتے ہیں

المرسلات ۷۷:۶

تاکہ عذر (رفع) کردیا جائے یا ڈر سنا دیا جائے

المرسلات ۷۷:۷

کہ جس بات کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ہو کر رہے گی

المرسلات ۷۷:۸

جب تاروں کی چمک جاتی رہے

المرسلات ۷۷:۹

اور جب آسمان پھٹ جائے

المرسلات ۷۷:۱۰

اور جب پہاڑ اُڑے اُڑے پھریں

المرسلات ۷۷:۱۱

اور جب پیغمبر فراہم کئے جائیں

المرسلات ۷۷:۱۲

بھلا (ان امور میں) تاخیر کس دن کے لئے کی گئی؟

المرسلات ۷۷:۱۳

فیصلے کے دن کے لئے

المرسلات ۷۷:۱۴

اور تمہیں کیا خبر کہ فیصلے کا دن کیا ہے؟

المرسلات ۷۷:۱۵

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے

المرسلات ۷۷:۱۶

کیا ہم نے پہلے لوگوں کو ہلاک نہیں کر ڈالا

المرسلات ۷۷:۱۷

پھر ان پچھلوں کو بھی ان کے پیچھے بھیج دیتے ہیں

المرسلات ۷۷:۱۸

ہم گنہگاروں کے ساتھ ایسا ہی کیا کرتے ہیں

المرسلات ۷۷:۱۹

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ