قرآن دیسیQuran Desi
پارہ ۲۹ · صفحہ ۵۸۱

سورۃ المرسلات

المرسلاتالجزء ٢٩
أَلَمْ نَخْلُقكُّم مِّن مَّآءٍ مَّهِينٍ ٢٠ فَجَعَلْنَٰهُ فِى قَرَارٍ مَّكِينٍ ٢١ إِلَىٰ قَدَرٍ مَّعْلُومٍ ٢٢ فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ الْقَٰدِرُونَ ٢٣ وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ٢٤ أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتًا ٢٥ أَحْيَآءً وَأَمْوَٰتًا ٢٦ وَجَعَلْنَا فِيهَا رَوَٰسِىَ شَٰمِخَٰتٍ وَأَسْقَيْنَٰكُم مَّآءً فُرَاتًا ٢٧ وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ٢٨ انطَلِقُوٓا۟ إِلَىٰ مَا كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ ٢٩ انطَلِقُوٓا۟ إِلَىٰ ظِلٍّ ذِى ثَلَٰثِ شُعَبٍ ٣٠ لَّا ظَلِيلٍ وَلَا يُغْنِى مِنَ اللَّهَبِ ٣١ إِنَّهَا تَرْمِى بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِ ٣٢ كَأَنَّهُۥ جِمَٰلَتٌ صُفْرٌ ٣٣ وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ٣٤ هَٰذَا يَوْمُ لَا يَنطِقُونَ ٣٥ وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ ٣٦ وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ٣٧ هَٰذَا يَوْمُ الْفَصْلِ ۖ جَمَعْنَٰكُمْ وَالْأَوَّلِينَ ٣٨ فَإِن كَانَ لَكُمْ كَيْدٌ فَكِيدُونِ ٣٩ وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ٤٠ إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِى ظِلَٰلٍ وَعُيُونٍ ٤١ وَفَوَٰكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ ٤٢ كُلُوا۟ وَاشْرَبُوا۟ هَنِيٓـًٔۢا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ٤٣ إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى الْمُحْسِنِينَ ٤٤ وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ٤٥ كُلُوا۟ وَتَمَتَّعُوا۟ قَلِيلًا إِنَّكُم مُّجْرِمُونَ ٤٦ وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ٤٧ وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ارْكَعُوا۟ لَا يَرْكَعُونَ ٤٨ وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ٤٩ فَبِأَىِّ حَدِيثٍۭ بَعْدَهُۥ يُؤْمِنُونَ ٥٠
۵۸۱

صفحہ ۵۸۱ کا ترجمہ

المرسلات ۷۷:۲۰

کیا ہم نے تم کو حقیر پانی سے نہیں پیدا کیا؟

المرسلات ۷۷:۲۱

اس کو ایک محفوظ جگہ میں رکھا

المرسلات ۷۷:۲۲

ایک وقت معین تک

المرسلات ۷۷:۲۳

پھر اندازہ مقرر کیا اور ہم کیا ہی خوب اندازہ مقرر کرنے والے ہیں

المرسلات ۷۷:۲۴

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

المرسلات ۷۷:۲۵

کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا

المرسلات ۷۷:۲۶

یعنی) زندوں اور مردوں کو

المرسلات ۷۷:۲۷

(بنایا) اور اس پر اونچے اونچے پہاڑ رکھ دیئے اور تم لوگوں کو میٹھا پانی پلایا

المرسلات ۷۷:۲۸

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

المرسلات ۷۷:۲۹

جس چیز کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔ (اب) اس کی طرف چلو

المرسلات ۷۷:۳۰

(یعنی) اس سائے کی طرف چلو جس کی تین شاخیں ہیں

المرسلات ۷۷:۳۱

نہ ٹھنڈی چھاؤں اور نہ لپٹ سے بچاؤ

المرسلات ۷۷:۳۲

اس سے (آگ کی اتنی اتنی بڑی) چنگاریاں اُڑتی ہیں جیسے محل

المرسلات ۷۷:۳۳

گویا زرد رنگ کے اونٹ ہیں

المرسلات ۷۷:۳۴

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

المرسلات ۷۷:۳۵

یہ وہ دن ہے کہ (لوگ) لب تک نہ ہلا سکیں گے

المرسلات ۷۷:۳۶

اور نہ ان کو اجازت دی جائے گی کہ عذر کرسکیں

المرسلات ۷۷:۳۷

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

المرسلات ۷۷:۳۸

یہی فیصلے کا دن ہے (جس میں) ہم نے تم کو اور پہلے لوگوں کو جمع کیا ہے

المرسلات ۷۷:۳۹

اگر تم کو کوئی داؤں آتا ہو تو مجھ سے کر لو

المرسلات ۷۷:۴۰

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

المرسلات ۷۷:۴۱

بےشک پرہیزگار سایوں اور چشموں میں ہوں گے

المرسلات ۷۷:۴۲

اور میؤوں میں جو ان کو مرغوب ہوں

المرسلات ۷۷:۴۳

اور جو عمل تم کرتے رہے تھے ان کے بدلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو

المرسلات ۷۷:۴۴

ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

المرسلات ۷۷:۴۵

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہوگی

المرسلات ۷۷:۴۶

(اے جھٹلانے والو!) تم کسی قدر کھا لو اور فائدے اُٹھا لو تم بےشک گنہگار ہو

المرسلات ۷۷:۴۷

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

المرسلات ۷۷:۴۸

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکو تو جھکتے نہیں

المرسلات ۷۷:۴۹

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

المرسلات ۷۷:۵۰

اب اس کے بعد یہ کون سی بات پر ایمان لائیں گے؟

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ