قرآن دیسیQuran Desi
پارہ ۳۰ · صفحہ ۵۸۲

سورۃ النبا

النبأالجزء ٣٠
سُورَةُ النبأ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
عَمَّ يَتَسَآءَلُونَ ١ عَنِ النَّبَإِ الْعَظِيمِ ٢ الَّذِى هُمْ فِيهِ مُخْتَلِفُونَ ٣ كَلَّا سَيَعْلَمُونَ ٤ ثُمَّ كَلَّا سَيَعْلَمُونَ ٥ أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ مِهَٰدًا ٦ وَالْجِبَالَ أَوْتَادًا ٧ وَخَلَقْنَٰكُمْ أَزْوَٰجًا ٨ وَجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا ٩ وَجَعَلْنَا الَّيْلَ لِبَاسًا ١٠ وَجَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا ١١ وَبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا ١٢ وَجَعَلْنَا سِرَاجًا وَهَّاجًا ١٣ وَأَنزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرَٰتِ مَآءً ثَجَّاجًا ١٤ لِّنُخْرِجَ بِهِۦ حَبًّا وَنَبَاتًا ١٥ وَجَنَّٰتٍ أَلْفَافًا ١٦ إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِيقَٰتًا ١٧ يَوْمَ يُنفَخُ فِى الصُّورِ فَتَأْتُونَ أَفْوَاجًا ١٨ وَفُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ أَبْوَٰبًا ١٩ وَسُيِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًا ٢٠ إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا ٢١ لِّلطَّٰغِينَ مَـَٔابًا ٢٢ لَّٰبِثِينَ فِيهَآ أَحْقَابًا ٢٣ لَّا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًا وَلَا شَرَابًا ٢٤ إِلَّا حَمِيمًا وَغَسَّاقًا ٢٥ جَزَآءً وِفَاقًا ٢٦ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ لَا يَرْجُونَ حِسَابًا ٢٧ وَكَذَّبُوا۟ بِـَٔايَٰتِنَا كِذَّابًا ٢٨ وَكُلَّ شَىْءٍ أَحْصَيْنَٰهُ كِتَٰبًا ٢٩ فَذُوقُوا۟ فَلَن نَّزِيدَكُمْ إِلَّا عَذَابًا ٣٠
۵۸۲

صفحہ ۵۸۲ کا ترجمہ

النبا ۷۸:۱

(یہ) لوگ کس چیز کی نسبت پوچھتے ہیں؟

النبا ۷۸:۲

(کیا) بڑی خبر کی نسبت؟

النبا ۷۸:۳

جس میں یہ اختلاف کر رہے ہیں

النبا ۷۸:۴

دیکھو یہ عنقریب جان لیں گے

النبا ۷۸:۵

پھر دیکھو یہ عنقریب جان لیں گے

النبا ۷۸:۶

کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہیں بنایا

النبا ۷۸:۷

اور پہاڑوں کو (ا س کی) میخیں (نہیں ٹھہرایا؟)

النبا ۷۸:۸

(بے شک بنایا) اور تم کو جوڑا جوڑابھی پیدا کیا

النبا ۷۸:۹

اور نیند کو تمہارے لیے (موجب) آرام بنایا

النبا ۷۸:۱۰

اور رات کو پردہ مقرر کیا

النبا ۷۸:۱۱

اور دن کو معاش (کا وقت) قرار دیا

النبا ۷۸:۱۲

اور تمہارے اوپر سات مضبوط (آسمان) بنائے

النبا ۷۸:۱۳

اور (آفتاب کا) روشن چراغ بنایا

النبا ۷۸:۱۴

اور نچڑتے بادلوں سے موسلا دھار مینہ برسایا

النبا ۷۸:۱۵

تاکہ اس سے اناج اور سبزہ پیدا کریں

النبا ۷۸:۱۶

اور گھنے گھنے باغ

النبا ۷۸:۱۷

بےشک فیصلہ کا دن مقرر ہے

النبا ۷۸:۱۸

جس دن صور پھونکا جائے گا تو تم لوگ غٹ کے غٹ آ موجود ہو گے

النبا ۷۸:۱۹

اور آسمان کھولا جائے گا تو (اس میں) دروازے ہو جائیں گے

النبا ۷۸:۲۰

اور پہاڑ چلائے جائیں گے تو وہ ریت ہو کر رہ جائیں گے

النبا ۷۸:۲۱

بےشک دوزخ گھات میں ہے

النبا ۷۸:۲۲

(یعنی) سرکشوں کا وہی ٹھکانہ ہے

النبا ۷۸:۲۳

اس میں وہ مدتوں پڑے رہیں گے

النبا ۷۸:۲۴

وہاں نہ ٹھنڈک کا مزہ چکھیں گے۔ نہ (کچھ) پینا (نصیب ہو گا)

النبا ۷۸:۲۵

مگر گرم پانی اور بہتی پیپ

النبا ۷۸:۲۶

(یہ) بدلہ ہے پورا پورا

النبا ۷۸:۲۷

یہ لوگ حساب (آخرت) کی امید ہی نہیں رکھتے تھے

النبا ۷۸:۲۸

اور ہماری آیتوں کو جھوٹ سمجھ کر جھٹلاتے رہتے تھے

النبا ۷۸:۲۹

اور ہم نے ہر چیز کو لکھ کر ضبط کر رکھا ہے

النبا ۷۸:۳۰

سو (اب) مزہ چکھو۔ ہم تم پر عذاب ہی بڑھاتے جائیں گے

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ