قرآن دیسیQuran Desi
پارہ ۲۷ · صفحہ ۵۳۱

سورۃ القمر، الرحمٰن

القمرالجزء ٢٧
وَمَآ أَمْرُنَآ إِلَّا وَٰحِدَةٌ كَلَمْحٍۭ بِالْبَصَرِ ٥٠ وَلَقَدْ أَهْلَكْنَآ أَشْيَاعَكُمْ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ ٥١ وَكُلُّ شَىْءٍ فَعَلُوهُ فِى الزُّبُرِ ٥٢ وَكُلُّ صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ مُّسْتَطَرٌ ٥٣ إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِى جَنَّٰتٍ وَنَهَرٍ ٥٤ فِى مَقْعَدِ صِدْقٍ عِندَ مَلِيكٍ مُّقْتَدِرٍۭ ٥٥
سُورَةُ الرحمن
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الرَّحْمَٰنُ ١ عَلَّمَ الْقُرْءَانَ ٢ خَلَقَ الْإِنسَٰنَ ٣ عَلَّمَهُ الْبَيَانَ ٤ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ ٥ وَالنَّجْمُ وَالشَّجَرُ يَسْجُدَانِ ٦ وَالسَّمَآءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ الْمِيزَانَ ٧ أَلَّا تَطْغَوْا۟ فِى الْمِيزَانِ ٨ وَأَقِيمُوا۟ الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَلَا تُخْسِرُوا۟ الْمِيزَانَ ٩ وَالْأَرْضَ وَضَعَهَا لِلْأَنَامِ ١٠ فِيهَا فَٰكِهَةٌ وَالنَّخْلُ ذَاتُ الْأَكْمَامِ ١١ وَالْحَبُّ ذُو الْعَصْفِ وَالرَّيْحَانُ ١٢ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ١٣ خَلَقَ الْإِنسَٰنَ مِن صَلْصَٰلٍ كَالْفَخَّارِ ١٤ وَخَلَقَ الْجَآنَّ مِن مَّارِجٍ مِّن نَّارٍ ١٥ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ١٦
۵۳۱

صفحہ ۵۳۱ کا ترجمہ

القمر ۵۴:۵۰

اور ہمارا حکم تو آنکھ کے جھپکنے کی طرح ایک بات ہوتی ہے

القمر ۵۴:۵۱

اور ہم تمہارے ہم مذہبوں کو ہلاک کرچکے ہیں تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟

القمر ۵۴:۵۲

اور جو کچھ انہوں نے کیا، (ان کے) اعمال ناموں میں (مندرج) ہے

القمر ۵۴:۵۳

(یعنی) ہر چھوٹا اور بڑا کام لکھ دیا گیا ہے

القمر ۵۴:۵۴

جو پرہیزگار ہیں وہ باغوں اور نہروں میں ہوں گے

القمر ۵۴:۵۵

(یعنی) پاک مقام میں ہر طرح کی قدرت رکھنے والے بادشاہ کی بارگاہ میں

الرحمٰن ۵۵:۱

(خدا جو) نہایت مہربان

الرحمٰن ۵۵:۲

اسی نے قرآن کی تعلیم فرمائی

الرحمٰن ۵۵:۳

اسی نے انسان کو پیدا کیا

الرحمٰن ۵۵:۴

اسی نے اس کو بولنا سکھایا

الرحمٰن ۵۵:۵

سورج اور چاند ایک حساب مقرر سے چل رہے ہیں

الرحمٰن ۵۵:۶

اور بوٹیاں اور درخت سجدہ کر رہے ہیں

الرحمٰن ۵۵:۷

اور اسی نے آسمان کو بلند کیا اور ترازو قائم کی

الرحمٰن ۵۵:۸

کہ ترازو (سے تولنے) میں حد سے تجاوز نہ کرو

الرحمٰن ۵۵:۹

اور انصاف کے ساتھ ٹھیک تولو۔ اور تول کم مت کرو

الرحمٰن ۵۵:۱۰

اور اسی نے خلقت کے لئے زمین بچھائی

الرحمٰن ۵۵:۱۱

اس میں میوے اور کھجور کے درخت ہیں جن کے خوشوں پر غلاف ہوتے ہیں

الرحمٰن ۵۵:۱۲

اور اناج جس کے ساتھ بھس ہوتا ہے اور خوشبودار پھول

الرحمٰن ۵۵:۱۳

تو (اے گروہ جن وانس) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

الرحمٰن ۵۵:۱۴

اسی نے انسان کو ٹھیکرے کی طرح کھنکھناتی مٹی سے بنایا

الرحمٰن ۵۵:۱۵

اور جنات کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا

الرحمٰن ۵۵:۱۶

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ