قرآن دیسیQuran Desi
پارہ ۲۷ · صفحہ ۵۳۷

سورۃ الواقعہ، الحدید

الواقعةالجزء ٢٧
إِنَّهُۥ لَقُرْءَانٌ كَرِيمٌ ٧٧ فِى كِتَٰبٍ مَّكْنُونٍ ٧٨ لَّا يَمَسُّهُۥٓ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ ٧٩ تَنزِيلٌ مِّن رَّبِّ الْعَٰلَمِينَ ٨٠ أَفَبِهَٰذَا الْحَدِيثِ أَنتُم مُّدْهِنُونَ ٨١ وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ ٨٢ فَلَوْلَآ إِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُومَ ٨٣ وَأَنتُمْ حِينَئِذٍ تَنظُرُونَ ٨٤ وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنكُمْ وَلَٰكِن لَّا تُبْصِرُونَ ٨٥ فَلَوْلَآ إِن كُنتُمْ غَيْرَ مَدِينِينَ ٨٦ تَرْجِعُونَهَآ إِن كُنتُمْ صَٰدِقِينَ ٨٧ فَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِينَ ٨٨ فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ وَجَنَّتُ نَعِيمٍ ٨٩ وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنْ أَصْحَٰبِ الْيَمِينِ ٩٠ فَسَلَٰمٌ لَّكَ مِنْ أَصْحَٰبِ الْيَمِينِ ٩١ وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِينَ الضَّآلِّينَ ٩٢ فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِيمٍ ٩٣ وَتَصْلِيَةُ جَحِيمٍ ٩٤ إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْيَقِينِ ٩٥ فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ ٩٦
سُورَةُ الحديد
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِى السَّمَٰوَٰتِ وَالْأَرْضِ ۖ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ١ لَهُۥ مُلْكُ السَّمَٰوَٰتِ وَالْأَرْضِ ۖ يُحْىِۦ وَيُمِيتُ ۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ ٢ هُوَ الْأَوَّلُ وَالْءَاخِرُ وَالظَّٰهِرُ وَالْبَاطِنُ ۖ وَهُوَ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌ ٣
۵۳۷

صفحہ ۵۳۷ کا ترجمہ

الواقعہ ۵۶:۷۷

کہ یہ بڑے رتبے کا قرآن ہے

الواقعہ ۵۶:۷۸

(جو) کتاب محفوظ میں (لکھا ہوا ہے)

الواقعہ ۵۶:۷۹

اس کو وہی ہاتھ لگاتے ہیں جو پاک ہیں

الواقعہ ۵۶:۸۰

پروردگار عالم کی طرف سے اُتارا گیا ہے

الواقعہ ۵۶:۸۱

کیا تم اس کلام سے انکار کرتے ہو؟

الواقعہ ۵۶:۸۲

اور اپنا وظیفہ یہ بناتے ہو کہ (اسے) جھٹلاتے ہو

الواقعہ ۵۶:۸۳

بھلا جب روح گلے میں آ پہنچتی ہے

الواقعہ ۵۶:۸۴

اور تم اس وقت کی (حالت کو) دیکھا کرتے ہو

الواقعہ ۵۶:۸۵

اور ہم اس (مرنے والے) سے تم سے بھی زیادہ نزدیک ہوتے ہیں لیکن تم کو نظر نہیں آتے

الواقعہ ۵۶:۸۶

پس اگر تم کسی کے بس میں نہیں ہو

الواقعہ ۵۶:۸۷

تو اگر سچے ہو تو روح کو پھیر کیوں نہیں لیتے؟

الواقعہ ۵۶:۸۸

پھر اگر وہ (خدا کے) مقربوں میں سے ہے

الواقعہ ۵۶:۸۹

تو (اس کے لئے) آرام اور خوشبودار پھول اور نعمت کے باغ ہیں

الواقعہ ۵۶:۹۰

اور اگر وہ دائیں ہاتھ والوں میں سے ہے

الواقعہ ۵۶:۹۱

تو (کہا جائے گا کہ) تجھ پر داہنے ہاتھ والوں کی طرف سے سلام

الواقعہ ۵۶:۹۲

اور اگر وہ جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہے

الواقعہ ۵۶:۹۳

تو (اس کے لئے) کھولتے پانی کی ضیافت ہے

الواقعہ ۵۶:۹۴

اور جہنم میں داخل کیا جانا

الواقعہ ۵۶:۹۵

یہ (داخل کیا جانا یقیناً صحیح یعنی) حق الیقین ہے

الواقعہ ۵۶:۹۶

تو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کی تسبیح کرتے رہو

الحدید ۵۷:۱

جو مخلوق آسمانوں اور زمین میں ہے خدا کی تسبیح کرتی ہے۔ اور وہ غالب (اور) حکمت والا ہے

الحدید ۵۷:۲

آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اسی کی ہے۔ (وہی) زندہ کرتا اور مارتا ہے۔ اور وہ ہر چیز پر قادر ہے

الحدید ۵۷:۳

وہ (سب سے) پہلا اور (سب سے) پچھلا اور (اپنی قدرتوں سے سب پر) ظاہر اور (اپنی ذات سے) پوشیدہ ہے اور وہ تمام چیزوں کو جانتا ہے

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ