قرآن دیسیQuran Desi
پارہ ۲۷ · صفحہ ۵۳۶

سورۃ الواقعہ

الواقعةالجزء ٢٧
ثُمَّ إِنَّكُمْ أَيُّهَا الضَّآلُّونَ الْمُكَذِّبُونَ ٥١ لَءَاكِلُونَ مِن شَجَرٍ مِّن زَقُّومٍ ٥٢ فَمَالِـُٔونَ مِنْهَا الْبُطُونَ ٥٣ فَشَٰرِبُونَ عَلَيْهِ مِنَ الْحَمِيمِ ٥٤ فَشَٰرِبُونَ شُرْبَ الْهِيمِ ٥٥ هَٰذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ الدِّينِ ٥٦ نَحْنُ خَلَقْنَٰكُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُونَ ٥٧ أَفَرَءَيْتُم مَّا تُمْنُونَ ٥٨ ءَأَنتُمْ تَخْلُقُونَهُۥٓ أَمْ نَحْنُ الْخَٰلِقُونَ ٥٩ نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ ٦٠ عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ أَمْثَٰلَكُمْ وَنُنشِئَكُمْ فِى مَا لَا تَعْلَمُونَ ٦١ وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْأَةَ الْأُولَىٰ فَلَوْلَا تَذَكَّرُونَ ٦٢ أَفَرَءَيْتُم مَّا تَحْرُثُونَ ٦٣ ءَأَنتُمْ تَزْرَعُونَهُۥٓ أَمْ نَحْنُ الزَّٰرِعُونَ ٦٤ لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنَٰهُ حُطَٰمًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُونَ ٦٥ إِنَّا لَمُغْرَمُونَ ٦٦ بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ ٦٧ أَفَرَءَيْتُمُ الْمَآءَ الَّذِى تَشْرَبُونَ ٦٨ ءَأَنتُمْ أَنزَلْتُمُوهُ مِنَ الْمُزْنِ أَمْ نَحْنُ الْمُنزِلُونَ ٦٩ لَوْ نَشَآءُ جَعَلْنَٰهُ أُجَاجًا فَلَوْلَا تَشْكُرُونَ ٧٠ أَفَرَءَيْتُمُ النَّارَ الَّتِى تُورُونَ ٧١ ءَأَنتُمْ أَنشَأْتُمْ شَجَرَتَهَآ أَمْ نَحْنُ الْمُنشِـُٔونَ ٧٢ نَحْنُ جَعَلْنَٰهَا تَذْكِرَةً وَمَتَٰعًا لِّلْمُقْوِينَ ٧٣ فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ ٧٤ ۞ فَلَآ أُقْسِمُ بِمَوَٰقِعِ النُّجُومِ ٧٥ وَإِنَّهُۥ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُونَ عَظِيمٌ ٧٦
۵۳۶

صفحہ ۵۳۶ کا ترجمہ

الواقعہ ۵۶:۵۱

پھر تم اے جھٹلانے والے گمرا ہو!

الواقعہ ۵۶:۵۲

تھوہر کے درخت کھاؤ گے

الواقعہ ۵۶:۵۳

اور اسی سے پیٹ بھرو گے

الواقعہ ۵۶:۵۴

اور اس پر کھولتا ہوا پانی پیو گے

الواقعہ ۵۶:۵۵

اور پیو گے بھی تو اس طرح جیسے پیاسے اونٹ پیتے ہیں

الواقعہ ۵۶:۵۶

جزا کے دن یہ ان کی ضیافت ہوگی

الواقعہ ۵۶:۵۷

ہم نے تم کو (پہلی بار بھی تو) پیدا کیا ہے تو تم (دوبارہ اُٹھنے کو) کیوں سچ نہیں سمجھتے؟

الواقعہ ۵۶:۵۸

دیکھو تو کہ جس (نطفے) کو تم (عورتوں کے رحم میں) ڈالتے ہو

الواقعہ ۵۶:۵۹

کیا تم اس (سے انسان) کو بناتے ہو یا ہم بناتے ہیں؟

الواقعہ ۵۶:۶۰

ہم نے تم میں مرنا ٹھہرا دیا ہے اور ہم اس (بات) سے عاجز نہیں

الواقعہ ۵۶:۶۱

کہ تمہاری طرح کے اور لوگ تمہاری جگہ لے آئیں اور تم کو ایسے جہان میں جس کو تم نہیں جانتے پیدا کر دیں

الواقعہ ۵۶:۶۲

اور تم نے پہلی پیدائش تو جان ہی لی ہے۔ پھر تم سوچتے کیوں نہیں؟

الواقعہ ۵۶:۶۳

بھلا دیکھو تو کہ جو کچھ تم بوتے ہو

الواقعہ ۵۶:۶۴

تو کیا تم اسے اُگاتے ہو یا ہم اُگاتے ہیں؟

الواقعہ ۵۶:۶۵

اگر ہم چاہیں تو اسے چورا چورا کردیں اور تم باتیں بناتے رہ جاؤ

الواقعہ ۵۶:۶۶

(کہ ہائے) ہم تو مفت تاوان میں پھنس گئے

الواقعہ ۵۶:۶۷

بلکہ ہم ہیں ہی بےنصیب

الواقعہ ۵۶:۶۸

بھلا دیکھو تو کہ جو پانی تم پیتے ہو

الواقعہ ۵۶:۶۹

کیا تم نے اس کو بادل سے نازل کیا ہے یا ہم نازل کرتے ہیں؟

الواقعہ ۵۶:۷۰

اگر ہم چاہیں تو ہم اسے کھاری کردیں پھر تم شکر کیوں نہیں کرتے؟

الواقعہ ۵۶:۷۱

بھلا دیکھو تو جو آگ تم درخت سے نکالتے ہو

الواقعہ ۵۶:۷۲

کیا تم نے اس کے درخت کو پیدا کیا ہے یا ہم پیدا کرتے ہیں؟

الواقعہ ۵۶:۷۳

ہم نے اسے یاد دلانے اور مسافروں کے برتنے کو بنایا ہے

الواقعہ ۵۶:۷۴

تو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کی تسبیح کرو

الواقعہ ۵۶:۷۵

ہمیں تاروں کی منزلوں کی قسم

الواقعہ ۵۶:۷۶

اور اگر تم سمجھو تو یہ بڑی قسم ہے

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ