قرآن دیسیQuran Desi
پارہ ۲۷ · صفحہ ۵۳۵

سورۃ الواقعہ

الواقعةالجزء ٢٧
يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَٰنٌ مُّخَلَّدُونَ ١٧ بِأَكْوَابٍ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍ ١٨ لَّا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنزِفُونَ ١٩ وَفَٰكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُونَ ٢٠ وَلَحْمِ طَيْرٍ مِّمَّا يَشْتَهُونَ ٢١ وَحُورٌ عِينٌ ٢٢ كَأَمْثَٰلِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُونِ ٢٣ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ ٢٤ لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا تَأْثِيمًا ٢٥ إِلَّا قِيلًا سَلَٰمًا سَلَٰمًا ٢٦ وَأَصْحَٰبُ الْيَمِينِ مَآ أَصْحَٰبُ الْيَمِينِ ٢٧ فِى سِدْرٍ مَّخْضُودٍ ٢٨ وَطَلْحٍ مَّنضُودٍ ٢٩ وَظِلٍّ مَّمْدُودٍ ٣٠ وَمَآءٍ مَّسْكُوبٍ ٣١ وَفَٰكِهَةٍ كَثِيرَةٍ ٣٢ لَّا مَقْطُوعَةٍ وَلَا مَمْنُوعَةٍ ٣٣ وَفُرُشٍ مَّرْفُوعَةٍ ٣٤ إِنَّآ أَنشَأْنَٰهُنَّ إِنشَآءً ٣٥ فَجَعَلْنَٰهُنَّ أَبْكَارًا ٣٦ عُرُبًا أَتْرَابًا ٣٧ لِّأَصْحَٰبِ الْيَمِينِ ٣٨ ثُلَّةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ ٣٩ وَثُلَّةٌ مِّنَ الْءَاخِرِينَ ٤٠ وَأَصْحَٰبُ الشِّمَالِ مَآ أَصْحَٰبُ الشِّمَالِ ٤١ فِى سَمُومٍ وَحَمِيمٍ ٤٢ وَظِلٍّ مِّن يَحْمُومٍ ٤٣ لَّا بَارِدٍ وَلَا كَرِيمٍ ٤٤ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَبْلَ ذَٰلِكَ مُتْرَفِينَ ٤٥ وَكَانُوا۟ يُصِرُّونَ عَلَى الْحِنثِ الْعَظِيمِ ٤٦ وَكَانُوا۟ يَقُولُونَ أَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَبْعُوثُونَ ٤٧ أَوَءَابَآؤُنَا الْأَوَّلُونَ ٤٨ قُلْ إِنَّ الْأَوَّلِينَ وَالْءَاخِرِينَ ٤٩ لَمَجْمُوعُونَ إِلَىٰ مِيقَٰتِ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ ٥٠
۵۳۵

صفحہ ۵۳۵ کا ترجمہ

الواقعہ ۵۶:۱۷

نوجوان خدمت گزار جو ہمیشہ (ایک ہی حالت میں) رہیں گے ان کے آس پاس پھریں گے

الواقعہ ۵۶:۱۸

یعنی آبخورے اور آفتابے اور صاف شراب کے گلاس لے لے کر

الواقعہ ۵۶:۱۹

اس سے نہ تو سر میں درد ہوگا اور نہ ان کی عقلیں زائل ہوں گی

الواقعہ ۵۶:۲۰

اور میوے جس طرح کے ان کو پسند ہوں

الواقعہ ۵۶:۲۱

اور پرندوں کا گوشت جس قسم کا ان کا جی چاہے

الواقعہ ۵۶:۲۲

اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں

الواقعہ ۵۶:۲۳

جیسے (حفاظت سے) تہہ کئے ہوئے (آب دار) موتی

الواقعہ ۵۶:۲۴

یہ ان اعمال کا بدلہ ہے جو وہ کرتے تھے

الواقعہ ۵۶:۲۵

وہاں نہ بیہودہ بات سنیں گے اور نہ گالی گلوچ

الواقعہ ۵۶:۲۶

ہاں ان کا کلام سلام سلام (ہوگا)

الواقعہ ۵۶:۲۷

اور داہنے ہاتھ والے (سبحان الله) داہنے ہاتھ والے کیا (ہی عیش میں) ہیں

الواقعہ ۵۶:۲۸

(یعنی) بےخار کی بیریوں

الواقعہ ۵۶:۲۹

اور تہہ بہ تہہ کیلوں

الواقعہ ۵۶:۳۰

اور لمبے لمبے سایوں

الواقعہ ۵۶:۳۱

اور پانی کے جھرنوں

الواقعہ ۵۶:۳۲

اور میوہ ہائے کثیرہ (کے باغوں) میں

الواقعہ ۵۶:۳۳

جو نہ کبھی ختم ہوں اور نہ ان سے کوئی روکے

الواقعہ ۵۶:۳۴

اور اونچے اونچے فرشوں میں

الواقعہ ۵۶:۳۵

ہم نے ان (حوروں) کو پیدا کیا

الواقعہ ۵۶:۳۶

تو ان کو کنواریاں بنایا

الواقعہ ۵۶:۳۷

(اور شوہروں کی) پیاریاں اور ہم عمر

الواقعہ ۵۶:۳۸

یعنی داہنے ہاتھ والوں کے لئے

الواقعہ ۵۶:۳۹

(یہ) بہت سے اگلے لوگوں میں سے ہیں

الواقعہ ۵۶:۴۰

اور بہت سے پچھلوں میں سے

الواقعہ ۵۶:۴۱

اور بائیں ہاتھ والے (افسوس) بائیں ہاتھ والے کیا (ہی عذاب میں) ہیں

الواقعہ ۵۶:۴۲

(یعنی دوزخ کی) لپٹ اور کھولتے ہوئے پانی میں

الواقعہ ۵۶:۴۳

اور سیاہ دھوئیں کے سائے میں

الواقعہ ۵۶:۴۴

(جو) نہ ٹھنڈا (ہے) نہ خوشنما

الواقعہ ۵۶:۴۵

یہ لوگ اس سے پہلے عیشِ نعیم میں پڑے ہوئے تھے

الواقعہ ۵۶:۴۶

اور گناہ عظیم پر اڑے ہوئے تھے

الواقعہ ۵۶:۴۷

اور کہا کرتے تھے کہ بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی ہوگئے اور ہڈیاں (ہی ہڈیاں رہ گئے) تو کیا ہمیں پھر اُٹھنا ہوگا؟

الواقعہ ۵۶:۴۸

اور کیا ہمارے باپ دادا کو بھی؟

الواقعہ ۵۶:۴۹

کہہ دو کہ بےشک پہلے اور پچھلے

الواقعہ ۵۶:۵۰

(سب) ایک روز مقرر کے وقت پر جمع کئے جائیں گے

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ