قرآن دیسیQuran Desi
پارہ ۲۹ · صفحہ ۵۷۸

سورۃ القیامہ، الدہر

القيامةالجزء ٢٩
كَلَّا بَلْ تُحِبُّونَ الْعَاجِلَةَ ٢٠ وَتَذَرُونَ الْءَاخِرَةَ ٢١ وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاضِرَةٌ ٢٢ إِلَىٰ رَبِّهَا نَاظِرَةٌ ٢٣ وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍۭ بَاسِرَةٌ ٢٤ تَظُنُّ أَن يُفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ ٢٥ كَلَّآ إِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِىَ ٢٦ وَقِيلَ مَنْ ۜ رَاقٍ ٢٧ وَظَنَّ أَنَّهُ الْفِرَاقُ ٢٨ وَالْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِ ٢٩ إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ الْمَسَاقُ ٣٠ فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلَّىٰ ٣١ وَلَٰكِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ ٣٢ ثُمَّ ذَهَبَ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ يَتَمَطَّىٰٓ ٣٣ أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰ ٣٤ ثُمَّ أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰٓ ٣٥ أَيَحْسَبُ الْإِنسَٰنُ أَن يُتْرَكَ سُدًى ٣٦ أَلَمْ يَكُ نُطْفَةً مِّن مَّنِىٍّ يُمْنَىٰ ٣٧ ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوَّىٰ ٣٨ فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْأُنثَىٰٓ ٣٩ أَلَيْسَ ذَٰلِكَ بِقَٰدِرٍ عَلَىٰٓ أَن يُحْۦِىَ الْمَوْتَىٰ ٤٠
سُورَةُ الإنسان
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
هَلْ أَتَىٰ عَلَى الْإِنسَٰنِ حِينٌ مِّنَ الدَّهْرِ لَمْ يَكُن شَيْـًٔا مَّذْكُورًا ١ إِنَّا خَلَقْنَا الْإِنسَٰنَ مِن نُّطْفَةٍ أَمْشَاجٍ نَّبْتَلِيهِ فَجَعَلْنَٰهُ سَمِيعًۢا بَصِيرًا ٢ إِنَّا هَدَيْنَٰهُ السَّبِيلَ إِمَّا شَاكِرًا وَإِمَّا كَفُورًا ٣ إِنَّآ أَعْتَدْنَا لِلْكَٰفِرِينَ سَلَٰسِلَا۟ وَأَغْلَٰلًا وَسَعِيرًا ٤ إِنَّ الْأَبْرَارَ يَشْرَبُونَ مِن كَأْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُورًا ٥
۵۷۸

صفحہ ۵۷۸ کا ترجمہ

القیامہ ۷۵:۲۰

مگر (لوگو) تم دنیا کو دوست رکھتے ہو

القیامہ ۷۵:۲۱

اور آخرت کو ترک کئے دیتے ہو

القیامہ ۷۵:۲۲

اس روز بہت سے منہ رونق دار ہوں گے

القیامہ ۷۵:۲۳

اور) اپنے پروردگار کے محو دیدار ہوں گے

القیامہ ۷۵:۲۴

اور بہت سے منہ اس دن اداس ہوں گے

القیامہ ۷۵:۲۵

خیال کریں گے کہ ان پر مصیبت واقع ہونے کو ہے

القیامہ ۷۵:۲۶

دیکھو جب جان گلے تک پہنچ جائے

القیامہ ۷۵:۲۷

اور لوگ کہنے لگیں (اس وقت) کون جھاڑ پھونک کرنے والا ہے

القیامہ ۷۵:۲۸

اور اس (جان بلب) نے سمجھا کہ اب سب سے جدائی ہے

القیامہ ۷۵:۲۹

اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے

القیامہ ۷۵:۳۰

اس دن تجھ کو اپنے پروردگار کی طرف چلنا ہے

القیامہ ۷۵:۳۱

تو اس (ناعاقبت) اندیش نے نہ تو (کلام خدا) کی تصدیق کی نہ نماز پڑھی

القیامہ ۷۵:۳۲

بلکہ جھٹلایا اور منہ پھیر لیا

القیامہ ۷۵:۳۳

پھر اپنے گھر والوں کے پاس اکڑتا ہوا چل دیا

القیامہ ۷۵:۳۴

افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے

القیامہ ۷۵:۳۵

پھر افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے

القیامہ ۷۵:۳۶

کیا انسان خیال کرتا ہے کہ یوں ہی چھوڑ دیا جائے گا؟

القیامہ ۷۵:۳۷

کیا وہ منی کا جو رحم میں ڈالی جاتی ہے ایک قطرہ نہ تھا؟

القیامہ ۷۵:۳۸

پھر لوتھڑا ہوا پھر (خدا نے) اس کو بنایا پھر (اس کے اعضا کو) درست کیا

القیامہ ۷۵:۳۹

پھر اس کی دو قسمیں بنائیں (ایک) مرد اور (ایک) عورت

القیامہ ۷۵:۴۰

کیا اس خالق کو اس بات پر قدرت نہیں کہ مردوں کو جلا اُٹھائے؟

الدہر ۷۶:۱

بےشک انسان پر زمانے میں ایک ایسا وقت بھی آچکا ہے کہ وہ کوئی چیز قابل ذکر نہ تھی

الدہر ۷۶:۲

ہم نے انسان کو نطفہٴ مخلوط سے پیدا کیا تاکہ اسے آزمائیں تو ہم نے اس کو سنتا دیکھتا بنایا

الدہر ۷۶:۳

(اور) اسے رستہ بھی دکھا دیا۔ (اب) وہ خواہ شکرگزار ہو خواہ ناشکرا

الدہر ۷۶:۴

ہم نے کافروں کے لئے زنجیر اور طوق اور دہکتی آگ تیار کر رکھی ہے

الدہر ۷۶:۵

جو نیکو کار ہیں اور وہ ایسی شراب نوش جان کریں گے جس میں کافور کی آمیزش ہوگی

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ