قرآن دیسیQuran Desi
پارہ ۲۹ · صفحہ ۵۷۷

سورۃ المدثر، القیامہ

المدثرالجزء ٢٩
فَمَا تَنفَعُهُمْ شَفَٰعَةُ الشَّٰفِعِينَ ٤٨ فَمَا لَهُمْ عَنِ التَّذْكِرَةِ مُعْرِضِينَ ٤٩ كَأَنَّهُمْ حُمُرٌ مُّسْتَنفِرَةٌ ٥٠ فَرَّتْ مِن قَسْوَرَةٍۭ ٥١ بَلْ يُرِيدُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ أَن يُؤْتَىٰ صُحُفًا مُّنَشَّرَةً ٥٢ كَلَّا ۖ بَل لَّا يَخَافُونَ الْءَاخِرَةَ ٥٣ كَلَّآ إِنَّهُۥ تَذْكِرَةٌ ٥٤ فَمَن شَآءَ ذَكَرَهُۥ ٥٥ وَمَا يَذْكُرُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ اللَّهُ ۚ هُوَ أَهْلُ التَّقْوَىٰ وَأَهْلُ الْمَغْفِرَةِ ٥٦
سُورَةُ القيامة
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
لَآ أُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيَٰمَةِ ١ وَلَآ أُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِ ٢ أَيَحْسَبُ الْإِنسَٰنُ أَلَّن نَّجْمَعَ عِظَامَهُۥ ٣ بَلَىٰ قَٰدِرِينَ عَلَىٰٓ أَن نُّسَوِّىَ بَنَانَهُۥ ٤ بَلْ يُرِيدُ الْإِنسَٰنُ لِيَفْجُرَ أَمَامَهُۥ ٥ يَسْـَٔلُ أَيَّانَ يَوْمُ الْقِيَٰمَةِ ٦ فَإِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ ٧ وَخَسَفَ الْقَمَرُ ٨ وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ ٩ يَقُولُ الْإِنسَٰنُ يَوْمَئِذٍ أَيْنَ الْمَفَرُّ ١٠ كَلَّا لَا وَزَرَ ١١ إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ الْمُسْتَقَرُّ ١٢ يُنَبَّؤُا۟ الْإِنسَٰنُ يَوْمَئِذٍۭ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ ١٣ بَلِ الْإِنسَٰنُ عَلَىٰ نَفْسِهِۦ بَصِيرَةٌ ١٤ وَلَوْ أَلْقَىٰ مَعَاذِيرَهُۥ ١٥ لَا تُحَرِّكْ بِهِۦ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِۦٓ ١٦ إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُۥ وَقُرْءَانَهُۥ ١٧ فَإِذَا قَرَأْنَٰهُ فَاتَّبِعْ قُرْءَانَهُۥ ١٨ ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُۥ ١٩
۵۷۷

صفحہ ۵۷۷ کا ترجمہ

المدثر ۷۴:۴۸

(تو اس حال میں) سفارش کرنے والوں کی سفارش ان کے حق میں کچھ فائدہ نہ دے گی

المدثر ۷۴:۴۹

ان کو کیا ہوا ہے کہ نصیحت سے روگرداں ہو رہے ہیں

المدثر ۷۴:۵۰

گویا گدھے ہیں کہ بدک جاتے ہیں

المدثر ۷۴:۵۱

(یعنی) شیر سے ڈر کر بھاگ جاتے ہیں

المدثر ۷۴:۵۲

اصل یہ ہے کہ ان میں سے ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کے پاس کھلی ہوئی کتاب آئے

المدثر ۷۴:۵۳

ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔ حقیقت یہ ہے کہ ان کو آخرت کا خوف ہی نہیں

المدثر ۷۴:۵۴

کچھ شک نہیں کہ یہ نصیحت ہے

المدثر ۷۴:۵۵

تو جو چاہے اسے یاد رکھے

المدثر ۷۴:۵۶

اور یاد بھی تب ہی رکھیں گے جب خدا چاہے۔ وہی ڈرنے کے لائق اور بخشش کا مالک ہے

القیامہ ۷۵:۱

ہم کو روز قیامت کی قسم

القیامہ ۷۵:۲

اور نفس لوامہ کی (کہ سب لوگ اٹھا کر) کھڑے کئے جائیں گے

القیامہ ۷۵:۳

کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی (بکھری ہوئی) ہڈیاں اکٹھی نہیں کریں گے؟

القیامہ ۷۵:۴

ضرور کریں گے (اور) ہم اس بات پر قادر ہیں کہ اس کی پور پور درست کردیں

القیامہ ۷۵:۵

مگر انسان چاہتا ہے کہ آگے کو خود سری کرتا جائے

القیامہ ۷۵:۶

پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب ہوگا؟

القیامہ ۷۵:۷

جب آنکھیں چندھیا جائیں

القیامہ ۷۵:۸

اور چاند گہنا جائے

القیامہ ۷۵:۹

اور سورج اور چاند جمع کردیئے جائیں

القیامہ ۷۵:۱۰

اس دن انسان کہے گا کہ (اب) کہاں بھاگ جاؤں؟

القیامہ ۷۵:۱۱

بےشک کہیں پناہ نہیں

القیامہ ۷۵:۱۲

اس روز پروردگار ہی کے پاس ٹھکانا ہے

القیامہ ۷۵:۱۳

اس دن انسان کو جو (عمل) اس نے آگے بھیجے اور پیچھے چھوڑے ہوں گے سب بتا دیئے جائیں گے

القیامہ ۷۵:۱۴

بلکہ انسان آپ اپنا گواہ ہے

القیامہ ۷۵:۱۵

اگرچہ عذر ومعذرت کرتا رہے

القیامہ ۷۵:۱۶

اور (اے محمدﷺ) وحی کے پڑھنے کے لئے اپنی زبان نہ چلایا کرو کہ اس کو جلد یاد کرلو

القیامہ ۷۵:۱۷

اس کا جمع کرنا اور پڑھانا ہمارے ذمے ہے

القیامہ ۷۵:۱۸

جب ہم وحی پڑھا کریں تو تم (اس کو سنا کرو اور) پھر اسی طرح پڑھا کرو

القیامہ ۷۵:۱۹

پھر اس (کے معانی) کا بیان بھی ہمارے ذمے ہے

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ