قرآن دیسیQuran Desi
پارہ ۳۰ · صفحہ ۵۹۶

سورۃ اللیل، الضحیٰ، الم نشرح

الليلالجزء ٣٠
لَا يَصْلَىٰهَآ إِلَّا الْأَشْقَى ١٥ الَّذِى كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ ١٦ وَسَيُجَنَّبُهَا الْأَتْقَى ١٧ الَّذِى يُؤْتِى مَالَهُۥ يَتَزَكَّىٰ ١٨ وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُۥ مِن نِّعْمَةٍ تُجْزَىٰٓ ١٩ إِلَّا ابْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْأَعْلَىٰ ٢٠ وَلَسَوْفَ يَرْضَىٰ ٢١
سُورَةُ الضحى
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
وَالضُّحَىٰ ١ وَالَّيْلِ إِذَا سَجَىٰ ٢ مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ ٣ وَلَلْءَاخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ الْأُولَىٰ ٤ وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰٓ ٥ أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًا فَـَٔاوَىٰ ٦ وَوَجَدَكَ ضَآلًّا فَهَدَىٰ ٧ وَوَجَدَكَ عَآئِلًا فَأَغْنَىٰ ٨ فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ ٩ وَأَمَّا السَّآئِلَ فَلَا تَنْهَرْ ١٠ وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ ١١
سُورَةُ الشرح
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ ١ وَوَضَعْنَا عَنكَ وِزْرَكَ ٢ الَّذِىٓ أَنقَضَ ظَهْرَكَ ٣ وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ ٤ فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا ٥ إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا ٦ فَإِذَا فَرَغْتَ فَانصَبْ ٧ وَإِلَىٰ رَبِّكَ فَارْغَب ٨
۵۹۶

صفحہ ۵۹۶ کا ترجمہ

اللیل ۹۲:۱۵

اس میں وہی داخل ہو گا جو بڑا بدبخت ہے

اللیل ۹۲:۱۶

جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا

اللیل ۹۲:۱۷

اور جو بڑا پرہیزگار ہے وہ (اس سے) بچا لیا جائے گا

اللیل ۹۲:۱۸

جو مال دیتا ہے تاکہ پاک ہو

اللیل ۹۲:۱۹

اور (اس لیے) نہیں (دیتا کہ) اس پر کسی کا احسان (ہے) جس کا وہ بدلہ اتارتا ہے

اللیل ۹۲:۲۰

بلکہ اپنے خداوند اعلیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے دیتا ہے

اللیل ۹۲:۲۱

اور وہ عنقریب خوش ہو جائے گا

الضحیٰ ۹۳:۱

آفتاب کی روشنی کی قسم

الضحیٰ ۹۳:۲

اور رات (کی تاریکی) کی جب چھا جائے

الضحیٰ ۹۳:۳

کہ (اے محمدﷺ) تمہارے پروردگار نے نہ تو تم کو چھوڑا اور نہ (تم سے) ناراض ہوا

الضحیٰ ۹۳:۴

اور آخرت تمہارے لیے پہلی (حالت یعنی دنیا) سے کہیں بہتر ہے

الضحیٰ ۹۳:۵

اور تمہیں پروردگار عنقریب وہ کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے

الضحیٰ ۹۳:۶

بھلا اس نے تمہیں یتیم پا کر جگہ نہیں دی؟ (بےشک دی)

الضحیٰ ۹۳:۷

اور رستے سے ناواقف دیکھا تو رستہ دکھایا

الضحیٰ ۹۳:۸

اور تنگ دست پایا تو غنی کر دیا

الضحیٰ ۹۳:۹

تو تم بھی یتیم پر ستم نہ کرنا

الضحیٰ ۹۳:۱۰

اور مانگنے والے کو جھڑکی نہ دینا

الضحیٰ ۹۳:۱۱

اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کا بیان کرتے رہنا

الم نشرح ۹۴:۱

(اے محمدﷺ) کیا ہم نے تمہارا سینہ کھول نہیں دیا؟ (بےشک کھول دیا)

الم نشرح ۹۴:۲

اور تم پر سے بوجھ بھی اتار دیا

الم نشرح ۹۴:۳

جس نے تمہاری پیٹھ توڑ رکھی تھی

الم نشرح ۹۴:۴

اور تمہارا ذکر بلند کیا

الم نشرح ۹۴:۵

ہاں ہاں مشکل کے ساتھ آسانی بھی ہے

الم نشرح ۹۴:۶

(اور) بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے

الم نشرح ۹۴:۷

تو جب فارغ ہوا کرو تو (عبادت میں) محنت کیا کرو

الم نشرح ۹۴:۸

اور اپنے پروردگار کی طرف متوجہ ہو جایا کرو

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ