قرآن دیسیQuran Desi
پارہ ۲۹ · صفحہ ۵۶۸

سورۃ الحاقہ، المعارج

الحاقةالجزء ٢٩
فَلَيْسَ لَهُ الْيَوْمَ هَٰهُنَا حَمِيمٌ ٣٥ وَلَا طَعَامٌ إِلَّا مِنْ غِسْلِينٍ ٣٦ لَّا يَأْكُلُهُۥٓ إِلَّا الْخَٰطِـُٔونَ ٣٧ فَلَآ أُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُونَ ٣٨ وَمَا لَا تُبْصِرُونَ ٣٩ إِنَّهُۥ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ ٤٠ وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ ۚ قَلِيلًا مَّا تُؤْمِنُونَ ٤١ وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ ۚ قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُونَ ٤٢ تَنزِيلٌ مِّن رَّبِّ الْعَٰلَمِينَ ٤٣ وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيلِ ٤٤ لَأَخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ ٤٥ ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ ٤٦ فَمَا مِنكُم مِّنْ أَحَدٍ عَنْهُ حَٰجِزِينَ ٤٧ وَإِنَّهُۥ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِينَ ٤٨ وَإِنَّا لَنَعْلَمُ أَنَّ مِنكُم مُّكَذِّبِينَ ٤٩ وَإِنَّهُۥ لَحَسْرَةٌ عَلَى الْكَٰفِرِينَ ٥٠ وَإِنَّهُۥ لَحَقُّ الْيَقِينِ ٥١ فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ ٥٢
سُورَةُ المعارج
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
سَأَلَ سَآئِلٌۢ بِعَذَابٍ وَاقِعٍ ١ لِّلْكَٰفِرِينَ لَيْسَ لَهُۥ دَافِعٌ ٢ مِّنَ اللَّهِ ذِى الْمَعَارِجِ ٣ تَعْرُجُ الْمَلَٰٓئِكَةُ وَالرُّوحُ إِلَيْهِ فِى يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُۥ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ ٤ فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًا ٥ إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُۥ بَعِيدًا ٦ وَنَرَىٰهُ قَرِيبًا ٧ يَوْمَ تَكُونُ السَّمَآءُ كَالْمُهْلِ ٨ وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ ٩ وَلَا يَسْـَٔلُ حَمِيمٌ حَمِيمًا ١٠
۵۶۸

صفحہ ۵۶۸ کا ترجمہ

الحاقہ ۶۹:۳۵

سو آج اس کا بھی یہاں کوئی دوستدار نہیں

الحاقہ ۶۹:۳۶

اور نہ پیپ کے سوا (اس کے لئے) کھانا ہے

الحاقہ ۶۹:۳۷

جس کو گنہگاروں کے سوا کوئی نہیں کھائے گا

الحاقہ ۶۹:۳۸

تو ہم کو ان چیزوں کی قسم جو تم کو نظر آتی ہیں

الحاقہ ۶۹:۳۹

اور ان کی جو نظر میں نہیں آتیں

الحاقہ ۶۹:۴۰

کہ یہ (قرآن) فرشتہٴ عالی مقام کی زبان کا پیغام ہے

الحاقہ ۶۹:۴۱

اور یہ کسی شاعر کا کلام نہیں۔ مگر تم لوگ بہت ہی کم ایمان لاتے ہو

الحاقہ ۶۹:۴۲

اور نہ کسی کاہن کے مزخرفات ہیں۔ لیکن تم لوگ بہت ہی کم فکر کرتے ہو

الحاقہ ۶۹:۴۳

یہ تو) پروردگار عالم کا اُتارا (ہوا) ہے

الحاقہ ۶۹:۴۴

اگر یہ پیغمبر ہماری نسبت کوئی بات جھوٹ بنا لاتے

الحاقہ ۶۹:۴۵

تو ہم ان کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے

الحاقہ ۶۹:۴۶

پھر ان کی رگ گردن کاٹ ڈالتے

الحاقہ ۶۹:۴۷

پھر تم میں سے کوئی (ہمیں) اس سے روکنے والا نہ ہوتا

الحاقہ ۶۹:۴۸

اور یہ (کتاب) تو پرہیزگاروں کے لئے نصیحت ہے

الحاقہ ۶۹:۴۹

اور ہم جانتے ہیں کہ تم میں سے بعض اس کو جھٹلانے والے ہیں

الحاقہ ۶۹:۵۰

نیز یہ کافروں کے لئے (موجب) حسرت ہے

الحاقہ ۶۹:۵۱

اور کچھ شک نہیں کہ یہ برحق قابل یقین ہے

الحاقہ ۶۹:۵۲

سو تم اپنے پروردگار عزوجل کے نام کی تنزیہ کرتے رہو

المعارج ۷۰:۱

ایک طلب کرنے والے نے عذاب طلب کیا جو نازل ہو کر رہے گا

المعارج ۷۰:۲

(یعنی) کافروں پر (اور) کوئی اس کو ٹال نہ سکے گا

المعارج ۷۰:۳

(اور وہ) خدائے صاحب درجات کی طرف سے (نازل ہوگا)

المعارج ۷۰:۴

جس کی طرف روح (الامین) اور فرشتے پڑھتے ہیں (اور) اس روز (نازل ہوگا) جس کا اندازہ پچاس ہزار برس کا ہوگا

المعارج ۷۰:۵

(تو تم کافروں کی باتوں کو) قوت کے ساتھ برداشت کرتے رہو

المعارج ۷۰:۶

وہ ان لوگوں کی نگاہ میں دور ہے

المعارج ۷۰:۷

اور ہماری نظر میں نزدیک

المعارج ۷۰:۸

جس دن آسمان ایسا ہو جائے گا جیسے پگھلا ہوا تانبا

المعارج ۷۰:۹

اور پہاڑ (ایسے) جیسے (دھنکی ہوئی) رنگین اون

المعارج ۷۰:۱۰

اور کوئی دوست کسی دوست کا پرسان نہ ہوگا

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ