قرآن دیسیQuran Desi
پارہ ۳۰ · صفحہ ۵۸۴

سورۃ النازعات

النازعاتالجزء ٣٠
إِذْ نَادَىٰهُ رَبُّهُۥ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى ١٦ اذْهَبْ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ إِنَّهُۥ طَغَىٰ ١٧ فَقُلْ هَل لَّكَ إِلَىٰٓ أَن تَزَكَّىٰ ١٨ وَأَهْدِيَكَ إِلَىٰ رَبِّكَ فَتَخْشَىٰ ١٩ فَأَرَىٰهُ الْءَايَةَ الْكُبْرَىٰ ٢٠ فَكَذَّبَ وَعَصَىٰ ٢١ ثُمَّ أَدْبَرَ يَسْعَىٰ ٢٢ فَحَشَرَ فَنَادَىٰ ٢٣ فَقَالَ أَنَا۠ رَبُّكُمُ الْأَعْلَىٰ ٢٤ فَأَخَذَهُ اللَّهُ نَكَالَ الْءَاخِرَةِ وَالْأُولَىٰٓ ٢٥ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّمَن يَخْشَىٰٓ ٢٦ ءَأَنتُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَمِ السَّمَآءُ ۚ بَنَىٰهَا ٢٧ رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوَّىٰهَا ٢٨ وَأَغْطَشَ لَيْلَهَا وَأَخْرَجَ ضُحَىٰهَا ٢٩ وَالْأَرْضَ بَعْدَ ذَٰلِكَ دَحَىٰهَآ ٣٠ أَخْرَجَ مِنْهَا مَآءَهَا وَمَرْعَىٰهَا ٣١ وَالْجِبَالَ أَرْسَىٰهَا ٣٢ مَتَٰعًا لَّكُمْ وَلِأَنْعَٰمِكُمْ ٣٣ فَإِذَا جَآءَتِ الطَّآمَّةُ الْكُبْرَىٰ ٣٤ يَوْمَ يَتَذَكَّرُ الْإِنسَٰنُ مَا سَعَىٰ ٣٥ وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِمَن يَرَىٰ ٣٦ فَأَمَّا مَن طَغَىٰ ٣٧ وَءَاثَرَ الْحَيَوٰةَ الدُّنْيَا ٣٨ فَإِنَّ الْجَحِيمَ هِىَ الْمَأْوَىٰ ٣٩ وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِۦ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَىٰ ٤٠ فَإِنَّ الْجَنَّةَ هِىَ الْمَأْوَىٰ ٤١ يَسْـَٔلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَىٰهَا ٤٢ فِيمَ أَنتَ مِن ذِكْرَىٰهَآ ٤٣ إِلَىٰ رَبِّكَ مُنتَهَىٰهَآ ٤٤ إِنَّمَآ أَنتَ مُنذِرُ مَن يَخْشَىٰهَا ٤٥ كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَهَا لَمْ يَلْبَثُوٓا۟ إِلَّا عَشِيَّةً أَوْ ضُحَىٰهَا ٤٦
۵۸۴

صفحہ ۵۸۴ کا ترجمہ

النازعات ۷۹:۱۶

جب اُن کے پروردگار نے ان کو پاک میدان (یعنی) طویٰ میں پکارا

النازعات ۷۹:۱۷

(اور حکم دیا) کہ فرعون کے پاس جاؤ وہ سرکش ہو رہا ہے

النازعات ۷۹:۱۸

اور (اس سے) کہو کہ کیا تو چاہتا ہے کہ پاک ہو جائے؟

النازعات ۷۹:۱۹

اور میں تجھے تیرے پروردگار کا رستہ بتاؤں تاکہ تجھ کو خوف (پیدا) ہو

النازعات ۷۹:۲۰

غرض انہوں نے اس کو بڑی نشانی دکھائی

النازعات ۷۹:۲۱

مگر اس نے جھٹلایا اور نہ مانا

النازعات ۷۹:۲۲

پھر لوٹ گیا اور تدبیریں کرنے لگا

النازعات ۷۹:۲۳

اور (لوگوں کو) اکٹھا کیا اور پکارا

النازعات ۷۹:۲۴

کہنے لگا کہ تمہارا سب سے بڑا مالک میں ہوں

النازعات ۷۹:۲۵

تو خدا نے اس کو دنیا اور آخرت (دونوں) کے عذاب میں پکڑ لیا

النازعات ۷۹:۲۶

جو شخص (خدا سے) ڈر رکھتا ہے اس کے لیے اس (قصے) میں عبرت ہے

النازعات ۷۹:۲۷

بھلا تمہارا بنانا آسان ہے یا آسمان کا؟ اسی نے اس کو بنایا

النازعات ۷۹:۲۸

اس کی چھت کو اونچا کیا اور پھر اسے برابر کر دیا

النازعات ۷۹:۲۹

اور اسی نے رات کو تاریک بنایا اور (دن کو) دھوپ نکالی

النازعات ۷۹:۳۰

اور اس کے بعد زمین کو پھیلا دیا

النازعات ۷۹:۳۱

اسی نے اس میں سے اس کا پانی نکالا اور چارا اگایا

النازعات ۷۹:۳۲

اور اس پر پہاڑوں کابوجھ رکھ دیا

النازعات ۷۹:۳۳

یہ سب کچھ تمہارے اور تمہارے چارپایوں کے فائدے کے لیے (کیا)

النازعات ۷۹:۳۴

تو جب بڑی آفت آئے گی

النازعات ۷۹:۳۵

اس دن انسان اپنے کاموں کو یاد کرے گا

النازعات ۷۹:۳۶

اور دوزخ دیکھنے والے کے سامنے نکال کر رکھ دی جائے گی

النازعات ۷۹:۳۷

تو جس نے سرکشی کی

النازعات ۷۹:۳۸

اور دنیا کی زندگی کو مقدم سمجھا

النازعات ۷۹:۳۹

اس کا ٹھکانہ دوزخ ہے

النازعات ۷۹:۴۰

اور جو اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرتا اور جی کو خواہشوں سے روکتا رہا

النازعات ۷۹:۴۱

اس کا ٹھکانہ بہشت ہے

النازعات ۷۹:۴۲

(اے پیغمبر، لوگ) تم سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا وقوع کب ہو گا؟

النازعات ۷۹:۴۳

سو تم اس کے ذکر سے کس فکر میں ہو

النازعات ۷۹:۴۴

اس کا منتہا (یعنی واقع ہونے کا وقت) تمہارے پروردگار ہی کو (معلوم ہے)

النازعات ۷۹:۴۵

جو شخص اس سے ڈر رکھتا ہے تم تو اسی کو ڈر سنانے والے ہو

النازعات ۷۹:۴۶

جب وہ اس کو دیکھیں گے (تو ایسا خیال کریں گے) کہ گویا (دنیا میں صرف) ایک شام یا صبح رہے تھے

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ