قرآن دیسیQuran Desi
پارہ ۳۰ · صفحہ ۵۸۵

سورۃ عبس

عبسالجزء ٣٠
سُورَةُ عبس
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
عَبَسَ وَتَوَلَّىٰٓ ١ أَن جَآءَهُ الْأَعْمَىٰ ٢ وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّهُۥ يَزَّكَّىٰٓ ٣ أَوْ يَذَّكَّرُ فَتَنفَعَهُ الذِّكْرَىٰٓ ٤ أَمَّا مَنِ اسْتَغْنَىٰ ٥ فَأَنتَ لَهُۥ تَصَدَّىٰ ٦ وَمَا عَلَيْكَ أَلَّا يَزَّكَّىٰ ٧ وَأَمَّا مَن جَآءَكَ يَسْعَىٰ ٨ وَهُوَ يَخْشَىٰ ٩ فَأَنتَ عَنْهُ تَلَهَّىٰ ١٠ كَلَّآ إِنَّهَا تَذْكِرَةٌ ١١ فَمَن شَآءَ ذَكَرَهُۥ ١٢ فِى صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍ ١٣ مَّرْفُوعَةٍ مُّطَهَّرَةٍۭ ١٤ بِأَيْدِى سَفَرَةٍ ١٥ كِرَامٍۭ بَرَرَةٍ ١٦ قُتِلَ الْإِنسَٰنُ مَآ أَكْفَرَهُۥ ١٧ مِنْ أَىِّ شَىْءٍ خَلَقَهُۥ ١٨ مِن نُّطْفَةٍ خَلَقَهُۥ فَقَدَّرَهُۥ ١٩ ثُمَّ السَّبِيلَ يَسَّرَهُۥ ٢٠ ثُمَّ أَمَاتَهُۥ فَأَقْبَرَهُۥ ٢١ ثُمَّ إِذَا شَآءَ أَنشَرَهُۥ ٢٢ كَلَّا لَمَّا يَقْضِ مَآ أَمَرَهُۥ ٢٣ فَلْيَنظُرِ الْإِنسَٰنُ إِلَىٰ طَعَامِهِۦٓ ٢٤ أَنَّا صَبَبْنَا الْمَآءَ صَبًّا ٢٥ ثُمَّ شَقَقْنَا الْأَرْضَ شَقًّا ٢٦ فَأَنۢبَتْنَا فِيهَا حَبًّا ٢٧ وَعِنَبًا وَقَضْبًا ٢٨ وَزَيْتُونًا وَنَخْلًا ٢٩ وَحَدَآئِقَ غُلْبًا ٣٠ وَفَٰكِهَةً وَأَبًّا ٣١ مَّتَٰعًا لَّكُمْ وَلِأَنْعَٰمِكُمْ ٣٢ فَإِذَا جَآءَتِ الصَّآخَّةُ ٣٣ يَوْمَ يَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ ٣٤ وَأُمِّهِۦ وَأَبِيهِ ٣٥ وَصَٰحِبَتِهِۦ وَبَنِيهِ ٣٦ لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ ٣٧ وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُّسْفِرَةٌ ٣٨ ضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌ ٣٩ وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ ٤٠ تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ ٤١ أُو۟لَٰٓئِكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ ٤٢
۵۸۵

صفحہ ۵۸۵ کا ترجمہ

عبس ۸۰:۱

(محمد مصطفٰےﷺ) ترش رُو ہوئے اور منہ پھیر بیٹھے

عبس ۸۰:۲

کہ ان کے پاس ایک نابینا آیا

عبس ۸۰:۳

اور تم کو کیا خبر شاید وہ پاکیزگی حاصل کرتا

عبس ۸۰:۴

یا سوچتا تو سمجھانا اسے فائدہ دیتا

عبس ۸۰:۵

جو پروا نہیں کرتا

عبس ۸۰:۶

اس کی طرف تو تم توجہ کرتے ہو

عبس ۸۰:۷

حالانکہ اگر وہ نہ سنورے تو تم پر کچھ (الزام) نہیں

عبس ۸۰:۸

اور جو تمہارے پاس دوڑتا ہوا آیا

عبس ۸۰:۹

اور (خدا سے) ڈرتا ہے

عبس ۸۰:۱۰

اس سے تم بےرخی کرتے ہو

عبس ۸۰:۱۱

دیکھو یہ (قرآن) نصیحت ہے

عبس ۸۰:۱۲

پس جو چاہے اسے یاد رکھے

عبس ۸۰:۱۳

قابل ادب ورقوں میں (لکھا ہوا)

عبس ۸۰:۱۴

جو بلند مقام پر رکھے ہوئے (اور) پاک ہیں

عبس ۸۰:۱۵

لکھنے والوں کے ہاتھوں میں

عبس ۸۰:۱۶

جو سردار اور نیکو کار ہیں

عبس ۸۰:۱۷

انسان ہلاک ہو جائے کیسا ناشکرا ہے

عبس ۸۰:۱۸

اُسے (خدا نے) کس چیز سے بنایا؟

عبس ۸۰:۱۹

نطفے سے بنایا پھر اس کا اندازہ مقرر کیا

عبس ۸۰:۲۰

پھر اس کے لیے رستہ آسان کر دیا

عبس ۸۰:۲۱

پھر اس کو موت دی پھر قبر میں دفن کرایا

عبس ۸۰:۲۲

پھر جب چاہے گا اسے اٹھا کھڑا کرے گا

عبس ۸۰:۲۳

کچھ شک نہیں کہ خدا نے اسے جو حکم دیا اس نے اس پر عمل نہ کیا

عبس ۸۰:۲۴

تو انسان کو چاہیئے کہ اپنے کھانے کی طرف نظر کرے

عبس ۸۰:۲۵

بے شک ہم ہی نے پانی برسایا

عبس ۸۰:۲۶

پھر ہم ہی نے زمین کو چیرا پھاڑا

عبس ۸۰:۲۷

پھر ہم ہی نے اس میں اناج اگایا

عبس ۸۰:۲۸

اور انگور اور ترکاری

عبس ۸۰:۲۹

اور زیتون اور کھجوریں

عبس ۸۰:۳۰

اور گھنے گھنے باغ

عبس ۸۰:۳۱

اور میوے اور چارا

عبس ۸۰:۳۲

(یہ سب کچھ) تمہارے اور تمہارے چارپایوں کے لیے بنایا

عبس ۸۰:۳۳

تو جب (قیامت کا) غل مچے گا

عبس ۸۰:۳۴

اس دن آدمی اپنے بھائی سے دور بھاگے گا

عبس ۸۰:۳۵

اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے

عبس ۸۰:۳۶

اور اپنی بیوی اور اپنے بیٹے سے

عبس ۸۰:۳۷

ہر شخص اس روز ایک فکر میں ہو گا جو اسے (مصروفیت کے لیے) بس کرے گا

عبس ۸۰:۳۸

اور کتنے منہ اس روز چمک رہے ہوں گے

عبس ۸۰:۳۹

خنداں و شاداں (یہ مومنان نیکو کار ہیں)

عبس ۸۰:۴۰

اور کتنے منہ ہوں گے جن پر گرد پڑ رہی ہو گی

عبس ۸۰:۴۱

(اور) سیاہی چڑھ رہی ہو گی

عبس ۸۰:۴۲

یہ کفار بدکردار ہیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ