قرآن دیسیQuran Desi
پارہ ۳۰ · صفحہ ۵۸۶

سورۃ التکویر

التكويرالجزء ٣٠
سُورَةُ التكوير
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ ١ وَإِذَا النُّجُومُ انكَدَرَتْ ٢ وَإِذَا الْجِبَالُ سُيِّرَتْ ٣ وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ ٤ وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ ٥ وَإِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ ٦ وَإِذَا النُّفُوسُ زُوِّجَتْ ٧ وَإِذَا الْمَوْءُۥدَةُ سُئِلَتْ ٨ بِأَىِّ ذَنۢبٍ قُتِلَتْ ٩ وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ ١٠ وَإِذَا السَّمَآءُ كُشِطَتْ ١١ وَإِذَا الْجَحِيمُ سُعِّرَتْ ١٢ وَإِذَا الْجَنَّةُ أُزْلِفَتْ ١٣ عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّآ أَحْضَرَتْ ١٤ فَلَآ أُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ ١٥ الْجَوَارِ الْكُنَّسِ ١٦ وَالَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ ١٧ وَالصُّبْحِ إِذَا تَنَفَّسَ ١٨ إِنَّهُۥ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ ١٩ ذِى قُوَّةٍ عِندَ ذِى الْعَرْشِ مَكِينٍ ٢٠ مُّطَاعٍ ثَمَّ أَمِينٍ ٢١ وَمَا صَاحِبُكُم بِمَجْنُونٍ ٢٢ وَلَقَدْ رَءَاهُ بِالْأُفُقِ الْمُبِينِ ٢٣ وَمَا هُوَ عَلَى الْغَيْبِ بِضَنِينٍ ٢٤ وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَٰنٍ رَّجِيمٍ ٢٥ فَأَيْنَ تَذْهَبُونَ ٢٦ إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَٰلَمِينَ ٢٧ لِمَن شَآءَ مِنكُمْ أَن يَسْتَقِيمَ ٢٨ وَمَا تَشَآءُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ اللَّهُ رَبُّ الْعَٰلَمِينَ ٢٩
۵۸۶

صفحہ ۵۸۶ کا ترجمہ

التکویر ۸۱:۱

جب سورج لپیٹ لیا جائے گا

التکویر ۸۱:۲

جب تارے بےنور ہو جائیں گے

التکویر ۸۱:۳

اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے

التکویر ۸۱:۴

اور جب بیانے والی اونٹنیاں بےکار ہو جائیں گی

التکویر ۸۱:۵

اور جب وحشی جانور جمع اکٹھے ہو جائیں گے

التکویر ۸۱:۶

اور جب دریا آگ ہو جائیں گے

التکویر ۸۱:۷

اور جب روحیں (بدنوں سے) ملا دی جائیں گی

التکویر ۸۱:۸

اور جب لڑکی سے جو زندہ دفنا دی گئی ہو پوچھا جائے گا

التکویر ۸۱:۹

کہ وہ کس گناہ پرماری گئی

التکویر ۸۱:۱۰

اور جب (عملوں کے) دفتر کھولے جائیں گے

التکویر ۸۱:۱۱

اور جب آسمانوں کی کھال کھینچ لی جائے گی

التکویر ۸۱:۱۲

اور جب دوزخ (کی آگ) بھڑکائی جائے گی

التکویر ۸۱:۱۳

اور بہشت جب قریب لائی جائے گی

التکویر ۸۱:۱۴

تب ہر شخص معلوم کر لے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے

التکویر ۸۱:۱۵

ہم کو ان ستاروں کی قسم جو پیچھے ہٹ جاتے ہیں

التکویر ۸۱:۱۶

(اور) جو سیر کرتے اور غائب ہو جاتے ہیں

التکویر ۸۱:۱۷

اور رات کی قسم جب ختم ہونے لگتی ہے

التکویر ۸۱:۱۸

اور صبح کی قسم جب نمودار ہوتی ہے

التکویر ۸۱:۱۹

کہ بےشک یہ (قرآن) فرشتہٴ عالی مقام کی زبان کا پیغام ہے

التکویر ۸۱:۲۰

جو صاحب قوت مالک عرش کے ہاں اونچے درجے والا ہے

التکویر ۸۱:۲۱

سردار (اور) امانت دار ہے

التکویر ۸۱:۲۲

اور (مکے والو) تمہارے رفیق (یعنی محمدﷺ) دیوانے نہیں ہیں

التکویر ۸۱:۲۳

بےشک انہوں نے اس (فرشتے) کو (آسمان کے کھلے یعنی) مشرقی کنارے پر دیکھا ہے

التکویر ۸۱:۲۴

اور وہ پوشیدہ باتوں (کے ظاہر کرنے) میں بخیل نہیں

التکویر ۸۱:۲۵

اور یہ شیطان مردود کا کلام نہیں

التکویر ۸۱:۲۶

پھر تم کدھر جا رہے ہو

التکویر ۸۱:۲۷

یہ تو جہان کے لوگوں کے لیے نصیحت ہے

التکویر ۸۱:۲۸

(یعنی) اس کے لیے جو تم میں سے سیدھی چال چلنا چاہے

التکویر ۸۱:۲۹

اور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے مگر وہی جو خدائے رب العالمین چاہے

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ